Book Name:Yazeed ka bura kirdar
مَحَبَّت ہی گُناہوں پہ جَری(یعنی دلیر) کر دیتی ہے۔ آئیے دُنیا کی مذمّت پر3 فرامینِ مُصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنتے ہیں:
1. دُنیا کی مَحَبَّت تمام گُناہوں کی جڑ ہے۔(کتاب ذم الدنیا مع موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا ج۵ ص۲۲ حدیث۹)
2. چھ(6) چیزیں عمل کو ضائع کر دیتی ہیں: (۱)مخلوق کے عُیُوب کی ٹوہ میں لگے رہنا(۲)دل کی سختی (۳)دُنیا کی مَحَبَّت(۴)حَیاکی کمی(۵)لمبی اُمیداور(۶)حد سے زِیادہ ظُلم۔''(کنزالعمال، ۸/۳۶،جزء ۱۶،الحدیث:۴۴۰۱۶)
3. ''دو بُھوکے بھیڑیے اگر بکریوں کے ریوڑ میں چھوڑدیئے جائیں تو اتنا نُقصان نہیں پہنچاتے جتنا کہ مال ودولت کی حِرص (لالچ)اوردُنیا کی مَحَبَّت انسا ن کے دِیْن کو نُقصان پہنچاتے ہیں۔(جامع الترمذی ، کتاب الزھد،باب حدیث ماذئبان جائعان،الحدیث:۲۳۷۶،ص۱۶۶)
پیچھا مِرا دُنیا کی محبت سے چُھڑا دے یا ربّ مجھے دِیوانہ مدینے کا بنا دے |
(وسائلِ بخشش مُرمّم، ص112)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ نے سُنا دُنیاکس قدرحقیرچیز ہے،لہٰذا اِس کو اَہَم سمجھنا بڑی بے وقوفی ہے کیونکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نزدیک تو دُنیاکی حیثیت دَرحقیقت مچھر کے پرکے برابر بھی نہیں بلکہ یہ دُنیا تو آخرت کی کھیتی ہے،اگر ہم اس میں اچھے اعمال کی صُورت میں بِیج بوئیں گے تو آخرت میں اَجْروثواب کی صُورت میں فصل کاٹ سکیں گے۔لہٰذا اپنا بینک بیلنس بڑھانے،خزانوں کےاَنبار جَمْع کرنے،عُمدہ و مہنگی کاروں میں گُھومنے،دُوسروں کی جائیدادیں ہتھیانے اورٹھاٹ باٹ سے رہنے کی حرص پالنے کے بجائے،اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی طرف سے جونعمتیں عطا کی گئیں ہیں، اُنہی پر قناعت کرتے ہوئے اُس کی رِضا پر راضی رہتے ہوئے حرْص کی آلُودَگیوں سے خُود کو بچانا چاہئے۔