Book Name:Yazeed ka bura kirdar
لوگوں کے پیٹ اتنےبڑے ہوں گےجیسے کسی مکان کے کمرے ۔ان میں سانپ اور بچھّو وغیرہ ہوں گے۔ کس قدر بھیانک عذاب ہے۔سُود کی مذمّت اور اس کے علاج سے مُتَعَلِّق مزید مُفید معلومات حاصل کرنے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کا مطبوعہ رِسالہ’’سُود اور اس کا علاج ‘‘ہاتھوں ہاتھ مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ہدیۃً حاصل فرماکر خُود بھی اس کا مُطالَعہ کیجئے اور دوسرے مسلمانوں کے ساتھ خیرخواہی کا ثواب پانے اور انہیں اس گُناہ سے بچانے کیلئے تحفۃً پیش کیجئے، اس کی ڈھیروں برکتیں نصیب ہوں گی۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
12 مدنی کاموں میں سے ایک ماہانہ مدنی کام" مدنی انعامات"
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! نیکیوں کا جذبہ پانے اور گُناہوں سے خُود کو بچانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہیے اور ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصّہ لیجئے ۔ ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں سے ماہانہ ایک مدنی کام"مدنی انعامات کا رِسالہ"جمع کروانا بھی ہے۔خوش نصیب عاشقانِ رسول اپنے اَعْمال کا مُحاسَبہ کرتے ہوئے مَدنی انعامات پرعمل کی سعادت حاصل کرتےاورروزانہ فکرِ مدینہ کے ذریعے مدنی انعامات کا رِسالہ پُر کرتے ہیں اورمدنی ماہ کی پہلی تاریخ کورِسالہ جمع کرواتے ہیں ۔ ہمارے اَسلافِ کرام بھی نہ صرف خُود اپنے اَعمال کا مُحاسَبہ کرتے بلکہ لوگوں کو بھی اس کا ذِہْن دیا کرتے جیسا کہ
اَمِیْرُ الْمُؤمِنْینحضرتِ سَیِّدُنا عُمر فارُوقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں :''اے لوگو! اپنے اَعمال کا حساب کر لو ، اس سے پہلے کہ قیامت آجائے اور تم سے ان کا حساب لیا جائے ۔ (حلیۃ الاولیاء ،ج۱،ص۵۶) شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس پُرفِتَن دَور میں فکرِ آخرت کا ذِہْن بنانے، نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنےکے طریقوں پر مُشتمل مَدنی اِنْعامات بَصُورتِ سُوالات عطا فرمائے ہیں۔ اسلامی بھائیوں کے