Yazeed ka bura kirdar

Book Name:Yazeed ka bura kirdar

والےتھے۔آپ مُرشِد مُرشِد کرنے والے،مُرشِد سے محبت کرنے والے اور مُرشِد بھی ان سے محبت فرماتے تھے،اللہ عَزَّ  وَجَلَّہمیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں اِستقامت عطافرمائے اور گُناہوں سے بچتے ہوئےخُوب خُوب نیکیاں کرنے کی سعادت نصیب فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

یقیناً مُقدَّر کا وہ ہے سکندر

 

جسے خیرسے مل گیا مدنی ماحول

یہاں سُنّتیں سیکھنے کو ملیں گی

 

دِلائے گا خوفِ خدا مدنی ماحول

گنہگارو آؤ، سیہ کارو آؤ

 

گُناہوں کو دیگا چُھڑا مدنی ماحول

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

یزید کی خُرافات اور ان کا بائیکاٹ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یزید  پلید نےجن خُرافات اور بُرائیوں کاسَرِعام اِرْتِکاب کیا تھا ، بد قسمتی سےآج  وہی  چیزیں ہمارے مُعاشرے میں بھی عام ہوتی جارہی ہیں ،حالانکہ  شریعت ِ مُطہرہ، شریعتِ اِسلامیہ نے ان تمام بُرائیوں  مثلاً شراب پینے، گانے باجے سُننے ،سُود کھانے ،نماز نہ پڑھنے کی مذمت  اوران کے نُقْصانات بیان کیے ہیں ،آئیے!ان میں سے چندخُرافات اور ان کے  نُقصانات   سنتے ہیں ۔

یزید کی ایک بُرائی شراب نوشی

یزید کی ایک بُری عادت شراب نوشی  تھی جبکہ  شراب پینا حرام ِ قطعی ہے اور اسے حلال جان کر پینا کُفْر ہے۔بدقِسمتی سےہمارے مُعاشرے میں یہ بُرائی بھی عام ہوتی جارہی ہے۔یادرکھئے! شراب تمام بُرائیوں کی جڑ ہے کہ شراب پی کر انسان ہر گُناہ  میں بآسانی مبُتلاہوسکتا ہے کیونکہ شرابی  کو ہوش نہیں ہوتا اوروہ اچھے بُرے کی تمیزبھی کھوبیٹھتا،شراب کیا گُل کِھلاتی ہے ۔آئیے اس ضمن میں ایک حدیثِ