Book Name:Yazeed ka bura kirdar
لئے 72،اسلامی بہنوں کے لئے 63، اسکولز، کالجز اورجامعۃ المدینہ کے طَلباء کے لئے 92، طالبات کے لئے83اورمدرسۃُ المدینہ کے مدنی مُنّوں کے لئے40مَدَنی اِنعامات ہیں،اِسی طرح خُصُوصی یعنی گونگے بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں کے لیے 27،قیدیوں کے لیے52 مَدَنی اِنعامات مُرتَّب فرمائے ہیں۔مَدَنی اِنْعامات کے رَسائل مَکْتبۃُ الْمَدِیْنہ کی کسی بھی شاخ سے ہدیۃً طلب کیے جا سکتے ہیں،ان کا بَغَور مُطالَعَہ کرنے کے بعدہم اس نتیجے پرپہنچیں گے کہ یہ دَرْاَصْل خُود اِحْتِسابی کا ایک جامع نِظام ہے ،جس کو اپنا لینے کے بعد نیک بننے کی راہ میں حائل رُکاوٹیں، اللہعَزَّ وَجَلَّ کے فَضْل وکَرم سےآہستہ آہستہ دُورہوجاتی ہیں اوراس کی بَرَکت سے پابند ِ سُنَّت بننے ، گُناہوں سے نَفْرت کرنے اور ایمان کی حِفاظت کے لئے کُڑھنے کا ذِہْن بنتا ہے ۔آیئے!مدنی انعامات کے رسالے کی ایک مدنی بہار مُلاحظہ کیجئے۔چنانچہ،
مَدَنی انعامات کے رسالے کی بَرَکت
نیوکراچی کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح بیان ہے: علاقے کی مسجد کے امام صاحب جو کہ دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہیں ،انہوں نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے میرے بڑے بھائی جان کو مَدَنی انعامات کا ایک رسالہ تحفے میں دیا، وہ گھر لے آئے اورپڑھا تو حیران رہ گئے کہ اس مختصر سے رسالے میں ایک مسلمان کو اسلامی زندگی گزارنے کا اتنا زبردست فارمولا دے دیا گیا ہے۔ مَدَنی انعامات کا رسالہ ملنے کی برکت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ان کو نماز کا جذبہ ملا اور نمازِ باجماعت کی ادائیگی کے لیے مسجد میں حاضر ہو گئے اور اب پانچ وقت کے نمازی بن چکے ہیں، داڑھی مبارک بھی سجا لی اور مدنی انعامات کا رسالہ بھی پُر کرتے ہیں۔
مَدنی انعامات کے عامل پہ ہر دم ہر گھڑی
یاالٰہی! خُوب برسا رحمتوں کی تُوجھڑی