Book Name:Yazeed ka bura kirdar
اُن دو کا صدْقہ جن کوکہا میرے پھُول ہیں کیجے رضاؔ کو حشر میں خنداں مثالِ گُل |
(حدائقِ بخشش ص77)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کو اِختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فَضیلت اور چند سُنَّتیں اور آداب بیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رِسالت ،شَہَنْشاہِ نَبُوَّت ،مُصطَفٰے جانِ رَحْمت، شمعِ بزمِ ہدایت ،نوشۂ بزمِ جنَّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سُنَّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ (مِشْکاۃُ الْمَصابِیح ،ج۱ ص۵۵ حدیث ۱۷۵ دارالکتب العلمیۃ بیروت )
سینہ تری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا
جنَّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
’’اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْ‘‘کے گیارہ حُرُوف کی نسبت سے سَلام کے 11 مَدَنی پُھول
٭مسلمان سے مُلاقات کرتے وَقْت اُسے سَلام کرنا سُنَّت ہے۔٭دِن میں کتنی ہی بار مُلاقات ہو، ایک کمرہ سے دُوسرے کمرے میں بار بارآنا جانا ہو وَہاں موجود مسلمانوں کو سَلام کرنا کارِ ثَواب ہے۔٭ سلام میں پہل کرنا سُنَّت ہے۔ ٭سَلام میں پہل کرنے والا اللہعَزَّ وَجَلَّ کامُقرَّب ہے۔ ٭سَلام میں پہل کرنے والا تکبُّر سے بھی بَری ہے ۔جیسا کے میرے مکّی مدنی آقا میٹھے میٹھےمصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کا فَرمانِ باصَفا ہے: پَہلے سَلام کہنے والا تکبُّر سے بَرِی ہے۔(شُعَبُ الایمان ج۶ ص ۴۳۳)٭سَلام (میں پہل) کرنے والے پر90 رَحمَتیں اورجواب دینے والے پر 10 رحمَتیں نازِل ہوتی ہیں۔ (کیمیائے سعادت ) ٭السَّلامُ عَلَیۡکُمۡ کہنے سے 10 نیکیاں ملتی ہیں ۔ ساتھ میں وَرَحْمَۃُ اللهبھی کہیں گے تو 20نِیکیاں ہو جائیں گی ۔اور وَبَرَکاتُہٗ شامل کریں گے تو 30 نِیکیاں ہو جائیں گی٭اِسی طَرح جَواب میں وَعَلَیْکُمُ السَّلامُ وَ