Book Name:Yazeed ka bura kirdar
ہے،اس ماہِ مقدّس کی10تاریخ کوجو عظیم واقعہ رُونما ہوا،اس میں ہمارے لیے مدنی تربیت کے بےشمار مدنی پھول ہیں،لاکھوں سلام!اہلبیت کے اُن عظیم شاہسواروں پرکہ جن کے سروں پرظلم و سِتم کے بادل منڈلا رہے ہیں،ہر طرف سے اذّیت وتکلیف کی آندھیاں چلائی جا رہی ہیں مگرکسی کی نمازقضا نہیں ہوتی،لاکھوں سلام!خاندانِ اہلبیت کی اُن پاک دامن بیبیوں پرکہ اپنی آنکھوں کے سامنے خون کی ندیاں بہتی دیکھ رہی ہیں،مگر شریعت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا ۔اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں خاندانِ اہلبیت کے صدقے عقلِ سلیم عطافرمائے،جذبۂ ایمانی نصیب فرمائے،اپنی اورساری دُنیاکے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کے لیے کچھ کر گزرنے کی ہمت وتوفیق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
قُربان جائیے!شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مدنی سوچ پرکہ ہمیں ایک ایساعظیم "مدنی مقصد"عطا فرمایاہے کہ واقعی اگر ہم اس مدنی مقصدکوپیشِ نظر رکھ کرزندگی گزارنے کا عزمِ مُصمّم بھی کریں اوراس کے ساتھ ساتھ عملی اِقدامات بھی کریں تواِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ مسجدیں نمازیوں سے بھر جائیں گی،ہر طرف سُنّتوں کی مدنی بہارآجائے گی،بڑی تیزی کے ساتھ گناہوں کے بہتےہوئے سیلاب میں غلامانِ رسول کوایک سہارا مل جائے گا،وہ عظیم "مدنی مقصد" کیا ہے، آئیے!مل کر اُس کو دُہرا لیتے ہیں:"مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے"۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
کرم سے "نیکی کی دعوت" کا خُوب جذبہ دے دُوں دُھوم سُنّتِ محبوب کی مچا یا ربّ |
(وسائلِ بخشش مُرمّم، ص77)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد