Yazeed ka bura kirdar

Book Name:Yazeed ka bura kirdar

کیونکہ گناہ اگر چہ ایک ہی ہواپنے ساتھ دس(10) بُری خصلتیں لے کر آتاہے: (۱)جب بندہ گناہ کرتاہے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کو غضب دِلاتاہے اور وہ اسے پورا کرنے پر قُدرت رکھتا ہے۔(۲)وہ(یعنی گناہ کرنے والا) اِبلیس ملعُون کوخوش کرتاہے۔(۳)جنّت سے دُور ہوجاتا ہے۔(۴)جہنّم کے قریب آجاتاہے ۔(۵)وہ اپنی سب سے پیاری چیز یعنی اپنی جان کو تکلیف دیتا ہے۔(۶) وہ اپنے باطن کو ناپاک کربیٹھتا ہے حالانکہ وہ پاک ہوتا ہے۔(۷)اعمال لکھنے والے فرشتوں یعنیکِرَاماً کاتِبِیْن کو اِیذا  دیتا ہے ۔ (۸) وہ نبیِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو روضَۂ مبارکہ میں رنجیدہ کردیتاہے۔(۹)زمین وآسمان اور تمام مخلوق کواپنی نافرمانی پر گواہ بنا لیتا ہے۔ (۱۰)وہ تمام انسانوں سے خیانت او رربُّ العالمین  عَزَّ  وَجَلَّکی نافرمانی کرتا ہے۔(بحرالدموع ،الفصل الثانی عواقب المعصية ،ص:۳۰)

گناہ کرنے سے مزیدیہ نُقصانات بھی ہوسکتے  ہیں مثلاً: (۱)روزی کم ہو جانا(۲)بلاؤں کا ہُجُوم (۳)عمر گھٹ جانا(۴)دل میں اور بعض مرتبہ تمام بدن میں اچانک کمزوری پیدا ہو کر صحت خراب ہو جانا (۵) عبادتوں سے محروم ہو جانا (۶)عقْل میں فُتور پیدا ہو جانا (۷)لوگوں کی نظروں میں ذلیل و خوار ہو جانا (۸)کھیتوں اور باغوں کی پیداوار میں کمی ہو جانا (۹)نعمتوں کا چِھن جانا(۱۰)ہر وقت دل کا پریشان رہنا (۱۱)اچانک شدیدبیماریوں میں مبُتلا ہو جانا(۱۲) اللہتعالٰی، اس کے فرشتوں،نبیوں اورنیک بندوں کی لعنتوں میں گرفتار ہو جانا (۱۳)چہرے سے ایمان کا نُور نکل جانے سے چہرے کا بے رونق ہو جانا (۱۴)شرم و غیرت کا جاتے رہنا۔(۱۵)ہر طرف سے ذِلَّتوں،رُسوائیوں اور ناکامیوں کا ہجوم ہو جانا (۱۶)مرتے وقت مُنہ سے کلمہ نہ نکلنا وغیرہ وغیرہ گُناہوں کی نحوست سے بڑے بڑے دُنیاوی نُقصان ہوا کرتے ہیں۔(جنّتی زیور،ص:۱۴۳)

آہ! ہر لمحہ گنہ کی کثرت اور بھرمار ہے

 

غلبۂ شیطان ہے اور نفسِ بداَطْوار ہے

مُجرموں کے واسطے دوزخ بھی شُعلہ بار ہے

 

ہر گنہ قصداً کیا ہے اسکا بھی اِقرار ہے