Book Name:Tazeem e Mustafa kay waqiat
تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کےحَوالے سے سُناکہ
٭ تعظیمِ مُصْطَفٰے،ایمان کا حِصہ ہے۔
٭تعظیمِ مُصْطَفٰے کاحکم،خوداللہ عَزَّ وَجَلَّ نے قرآنِ کریم میں ارشاد فرمایا ہے۔
٭تعظیمِ مُصْطَفٰے ،ایمان کے بعد ہر فرض سے مقدم ہے۔
٭تعظیمِ مُصْطَفٰے برکت کا باعث اورکثیر اجروثواب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔
٭تعظیمِ مُصْطَفٰے کی برکت سے ہی بنی اسرائیل کا200سال گناہوں میں مبتلا رہنے والا شخص نہ صرف بخشا گیا بلکہ70جنّتی حُوروں سے اُس کا نکاح کر دیا گیا۔
٭تعظیمِ مُصْطَفٰے کومدِّنظر رکھتے ہوئے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا نہایت اَدَب و احترام کِیا کرتے تھے۔
٭تعظیمِ مُصْطَفٰے کاعملی مظاہرہ کرتے ہوئے،صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان،آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سامنے نہایت اَدَب سے بیٹھتے۔
٭تعظیمِ مُصْطَفٰے کی برکتیں لینے کے لیے،صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مبارک گفتگو اَدَب سے سُنتے۔
٭تعظیمِ مُصْطَفٰے کی خاطر، صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے وضو کا استعمال شُدہ پانی حتّٰی کہ لُعابِ دَہن تک بھی زمین تک نہ جانے دیتے، اُسے اپنے ہاتھوں میں تھام کر برکت کے لئے اپنے جسم پر مَل لیتے۔
٭تَعظِیمِ مُصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پیشِ نظر ،صحابہ و بزرگانِ دِین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِین آپ