Book Name:Fazilat ka Miyar Taqwa hay
ساتھ پڑھنے کی ترکیب کیجئے کیونکہ جب دورانِ تلاوت مُتَّقی لوگوں کے اَوصاف اور انہیں ملنے والے انعامات،مسلمانوں کے حُقُوق اور جہنَّم کے عذابات کا بیان نظروں کے سامنے آئے گا، تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اپنےاس فعل پر سخت شرمندگی ہوگی اور توبہ و اِسْتِغْفار کا ذِہْن ملے گا۔(2)خُود کو یُوں ڈرائیے کہ مسلمانوں کو حقیر سمجھنے،ان کے بُرے اَلقابات رکھنے،ان کا مذاق اُڑانے کے سبب اگر اللہ عَزَّ وَجَلَّ ناراض ہوگیا،مُصْطَفٰے کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ رُوٹھ گئے تو قبر و حشر کے دردناک عذابات کس طرح برداشت ہوسکیں گے،(3)مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ اِحْیاءُ الْعُلُوم،مِنْہاجُ الْعابِدِین،مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب، قُوتُ الْقُلُوب،اللہ والوں کی باتیں وغیرہ کُتُب کا مُطالعہ اپنے معمولات میں شامل کرلیجئے کہ یہ بھی اس مرض سے چھٹکارا پانے کا بہترین طریقہ ہے۔(4)دعوتِ اسلامی کے سُنَّتوں بھرے اجتماعات اورمدنی مُذاکروں میں پابندی کے ساتھ ہرہفتے شرکت اور مدنی چینل کے مختلف سلسلوں کو باقاعدگی کے ساتھ دیکھنا بھی اس آفت سے نجات دِلانے میں بہترین مددگار ثابت ہوگا۔(5) دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہئےاور ہرماہ کم از کم 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کی عادت بنائیے۔(6)روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مدنی انعامات کا رسالہ پُر کیجئے اور ہر مدنی ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے ذمہ دار کو جمع کروادیجئے اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّاس کی برکت سے مسلمانوں کو حقیر سمجھنے والی غلط سوچ کا جڑ سے خاتمہ ہوجائےگا۔(7) ان باتوں پر آسانی کے ساتھ عمل کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے کسی شعبے کے ساتھ وابستہ ہوجائیے اوراپنی قابلیت و صلاحیت کونیکی کے کاموں میں ترقی کیلئے صرف کیجئے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ تبلیغِ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں103 سے زائد شُعبہ جات میں خدمتِ دین کا کام سَرانجام دے رہی ہے وہیں