Book Name:Fazilat ka Miyar Taqwa hay
کھلاڑیوں کی اصلاح و تَرْبِیَت کے لئے بھی ایک شُعْبہ بنام”مجلس اصلاح برائے کھلاڑیان“قائم کیا گیا ہے جس کا بُنیادی مقصد کھیلوں سے وابستہ لوگوں میں دعوتِ اسلامی کے مدنی پیغام کو عام کرنا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے اس مدنی مقصد”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“کے مُطابق زندگی گزارنے کا مدنی ذہن دینا ہے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کئی کھلاڑیوں اور ان کے گھر والوں کو مدنی مقصد”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کو کوشش کرنی ہے“کا ذِہْن دینے کی کوشش جاری ہے۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں اے دعوتِ اسلامی تیری دُھوم مچی ہو
(وسائلِ بخشش مرمم،ص۳۱۵)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بیان میں ہم نے سُنا کہ عزت و فضیلت کا مدارتقویٰ و پرہیزگاری پر ہے،اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے پیارے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےنزدیک فضیلت کا معیارتقویٰ وپرہیزگاری ہے۔
تقوی اختیار کرنے والوں کو بروزِ محشر اور جنَّت میں عظیمُ الشَّان انعامات سے نوازا جائے گا۔
تقوی اختیار کرنے والوں کی برکت سے عذابِ الٰہی سے امن رہتا ہے۔
تقوی اختیار کرنے والے عموماً سادہ طبیعت اور چھپے ہوئے ہوتے ہیں۔
تقوی اختیار کرنے والے ایسی بڑی شان والے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی تعریف کرتا ہے۔
تقوی اختیار کرنے والےدشمنوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
تقوی اختیار کرنے والے اللہ تعالیٰ کی مدد پاتے ہیں۔
تقوی اختیار کرنے والےرزقِ حلال پاتے ہیں۔