Book Name:Fazilat ka Miyar Taqwa hay
تقوی اختیار کرنے والے اعمال کی اصلاح پاتے ہیں۔
تقوی اختیار کرنے والے کے گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں۔
تقوی اختیار کرنے والےجہنم کی آگ سے محفوظ رہیں گے۔
تقوی اختیار کرنے والے اللہ تبارک و تعالٰی کے دوست بن جاتے ہیں۔
واسطہ میرے پیر و مُرشد کا
مجھ کو تُو مُتّقی بنا یاربّ
(وسائل بخشش ص ۸۱)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر ہم بھی چاہتے ہیں کہ تقوے جیسی عظیم نعمت ہمیں بھی حاصل ہوجائے تو ہمیں چاہئے کہ ٭بزرگانِ دین کے تقوے سے متعلق واقعات کا مطالعہ کریں ٭ قرآن و حدیث میں بیان کردہ تقوے کے عظیم الشان فضائل پیشِ نظر رکھیں ٭مدنی انعامات پر عمل کو اپنا معمول بنا لیں٭ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں منسلک رہیں٭ امیر اہلسنت کے مدنی مذاکروں میں پابندی کے ساتھ شرکت کریں٭ ہفتہ وار سُنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کریں۔اللہ تعالٰی اپنے متقی بندوں کے طفیل ہمیں ہر مسلمان کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنے والی مدنی سوچ عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت، صَلَّی اللہُ