Book Name:Waqt Ki Qadr Kijiye Ma Waqt Zaya Karnay Walay Chand Umoor
میں تقسیم کرکے اِسْتِقَامَت سے اس پرعمل وَقْت کی قَدْر دانی کا مُنہ بولتا ثُبوت ہے۔آپ کی دِینی و تنظیمی کامیابیوں کی بہترین مثال تقریباً200 ممالک میںدعوتِ اسلامی کا مَدَنی پیغام اور100سے زائد شعبہ جات کے قِیام کے ساتھ ساتھ،"کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب، غیبت کی تباہ کاریاں،نیکی کی دعوت،وسائلِ بخشش،بارہ(12) رَسائل کا مَجموعہ،نَماز کے اَحکام،فَیْضَانِ سُنّت،پردے کے بارے میں سُوال جواب“ اور فِقْہی مسائل،قَبْر وآخِرت ،طِب اور دیگر سینکڑوں موضوعات پر سینکڑوں بیانات اور مَدَنی مذاکرے اور ہزارہا صَفْحات پر مُشْتَمِل تحریری مَواد بھی ہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ آپ نے مسلمانوں کے دل ودماغ میں وَقْت کی اَہَمِیَّت کا اِحساس بیدار کرنے اور اُن کے سینوں میں بُزرگوں کی مَدَنی سوچ مُنْـتَـقِل کرنے کے لئے قرآنی آیات، اَحادیثِ مُبَارَکہ،اَقْوالِ بُزرگانِ دِین اور نصیحت سے بھرپور مَدَنی پھولوں سے آراستہ ”اَنمول ہیرے“ نامی ایک رِسالہ بھی تحریر فرمایا ہے ،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجلس تراجم کی طرف سے اِس رِسالے کا مختلف زبانوں میں ترجمہ بھی ہوچکا ہے،ان میں عربی،انگلش ،ہندی،گجراتی اور سندھی وغیرہ شَامل ہیں ۔ آج ہی مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ھَدِیَّۃً طَلَب فرما کر خود بھی مُطَالَعَہ کیجئے اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی تُحْفَۃً پیش کیجئے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اِس رِسالے کو رِیڈ(یعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Download)اور پرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کِیا جا سکتا ہے۔
اللہعَزَّ وَجَلَّ کی رحمت سےامیرِ اہلسنَّت نے وقت کی قدر و منزلت کی اورپھردعوتِ اسلامی کووہ عظیم مقبولیت مِلی کہ دُنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کی نیک نامی کے ڈَنکے بجنے لگے اوراس کا اِعتراف اورحوصلہ افزائی کرتے ہوئے صرف عوام نہیں بلکہ عُلمائے کرام بھی کچھ اس طرح لب کُشا ہیں:
تنہا چلا تُو ساتھ تیرے ہو گیا جہاں میٹھا تیرا کلام ہے اِلیاس قادِرِی
ہے دعوتِ اسلامی کی دُنیا میں دُھوم دھام مقبول تیرا کام ہے اِلیاس قادِرِی