Book Name:Waqt Ki Qadr Kijiye Ma Waqt Zaya Karnay Walay Chand Umoor
اِس فُضُول سُوال کے کَفَّارے میں آپ نے ایک سال کے روزے رکھے۔ (منہاج العابدین ،الباب الثالث،الفصل الثالث،ص۶۵عربی)
نَفْس یہ کِیا ظُلْم ہے جب دیکھو تازہ جُرْم ہے ناتُواں کے سَر پہ اِتنا بوجھ بھاری واہ واہ!
(حدائقِ بخشش، ص ۱۳۴)
کلامِ رَضا کی وَضاحت:اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اِس شعر میں فرماتے ہیں:اے بَدْکارنَفْس! تیرے ظُلْم وسِتَم کی بھی اب حَد ہو گئی! تُو ہَر لَمحہ میری خطاؤں میں برابر اِضافہ کرواتا اور مجھ کمزور ترین بندے کے سَر گناہوں کا بھاری بوجھ لَدْوَاتا چلا جا رہا ہے۔
اَمیرِ اہلسُنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور وقْت کی قَدر
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کہ ہمارے بُزرگانِ دِین کا وَقْت کس قدر مُحتاط انداز میں گُزرتا تھا کہ اگر اُن کا کوئی دوست مَحض اِس لئے آتا کہ تھوڑا دل بہل جائے اور کچھ ٹائم پاس ہوجائے تو یہ حضرات اُسے وَقْت کی اَہَمِیَّت پر مَدَنی پھول عطافرماتے اور وَقْت کی بَربادی کے نُقصانات بتا کراُس کی اِصلاح فرماتے۔آج کے اِس پُر فِتَن دورمیں شَیْخِ طریقت،اَمیرِ اَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اَسلافِ کِرام کی یادتازہ کرنے والی وہ عظیم ہستی ہیں کہ جن کا ہر عمل ہمارے لئے لائِقِ تقلید ہے کیونکہ آپ نے اپنے وَقْت کو ایک بہترین انداز میں تقسیم کیاہوا ہے چنانچہ نَماز،اَوْرَاد و وَظائف، بَیانات،مدنی مُذاکرے،مُطَالَعَہ،روزوں کا تَسَلسُل،نَوافِل کی کثرت، مَدَنی مشورے،سَحَری و اِفطار، مُرِیدین و طالبین ومُتَعَلِّقِیناورعُلَما وعوام سے مُلاقات،مکتوبات کے جوابات،مَریضوں کی عِیادت، مرحومین کے لواحقین سے تعزیت،مدنی کاموں کی ترقی پرذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی حوصلہ افزائی کے مدنی پھول،اَہلِ خانہ کی ضرورت،اپنی اولاد کی مدنی تربیت کے ساتھ ساتھ نواسوں،نواسیوں،پوتوں اورپوتیوں کی مَدَنی تَرْبِیَت،تَحریری کام،آرام اور روز مَرَّہ زِنْدَگی کے بے شمُار مَعمولات کو مُختلِف اَوقات