Book Name:Waqt Ki Qadr Kijiye Ma Waqt Zaya Karnay Walay Chand Umoor
سایہ ہے تِرے سَر پہ دُعائے خَواص کا تُو مَرْجَعِ عوام ہے اِلیاس قادِرِی
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگرہم بھی چاہتے ہیں کہ شیخِ طریقت ،امیر اہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صُحبت کی برکت سے وَقْت کی قَدْرجیسی عظیم دَولَت نصیب ہوجائے تو لمحہ بھر کی تاخیر کئے بغیر آج بلکہ ابھی سے وَقْت کی قدر دلانے والی عظیم،مسجد بھرو مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکر12 مَدَنی کاموں میں شامل ہوکر دِین کے پیغام کو عام کرنے کی نِیَّت کرلیجئے،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ اس کی ڈھیروں برکتیں اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے ۔12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام ”مسجددَرْس “بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مسجد دَرْس دینے اور سُننے والوں کو بھلائیاں سیکھنے اورسکھانے کا خُوب خُوب موقع ملتا ہے،حضرت سَیِّدُنا کعبرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے مروی ہے کہ اللہعَزَّ وَجَلَّ نے حضرت سَیِّدُنا مُوسیٰ کَلِیْم ُاللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی طرف وَحْی فرمائی:اے مُوسیٰ!بھلائی کی باتیں خُود بھی سیکھو اور لوگوں کو بھی سکھاؤ کیونکہ میں بھلائی سیکھنےسکھانے والوں کی قبریں روشن فرماؤں گا تاکہ اُن کو کسی قسم کی وَحشت نہ ہو۔(حلیۃ الاولیاء،کعب الاحبار، ۶/۵ ،رقم:۷۶۲۲) معلوم ہواکہ اچّھی اچھی نیّتوں کے ساتھ سُنَّتوں بھرا بیان کرنے یا درس دینے اور سُننے والوں کی قَبْریں جَگْمَگ جَگْمَگ کررہی ہوں گی اور اُنہیں کسی طرح کا خَوف مَحسوس نہیں ہوگا۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّوَجَلَّ۔آئیے! بطورِ ترغیب مسجد دَرْس کی ایک مَدَنی بَہارسُنتے ہیں چنانچہ
ایک اسلامی بھائی کے بَیان کا خُلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مُشْکْبار مَدَنی ماحول سے وابستگی سے قَبْل میں فلمیں ڈرامے دیکھنے کابے حد شوقین تھا،میری زِنْدَگی میں کچھ اِس طرح مدنی بَہار آئی کہ