Waqt Ki Qadr Kijiye Ma Waqt Zaya Karnay Walay Chand Umoor

Book Name:Waqt Ki Qadr Kijiye Ma Waqt Zaya Karnay Walay Chand Umoor

سَرْوَرصلَّی اللہُ تَعالیٰ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم نے فرمایا،'' میری اُمَّت کے بہترین لوگ حاملینِ قُرآن اور رات کو جاگ کر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی عِبادَت کرنے والے ہیں ۔''(الترغیب والترہیب ، کتا ب النوافل ، التر غیب فی قیام اللیل ، رقم ۲۷ ، ج ۱ ،ص ۲۹۳)

عبادت میں گُزرے مِری زندگانی
کرم ہو کرم یا خُدا یا اِلٰہی

(وسائلِ بخشش،ص182)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

موبائل فون

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جس طرح انٹرنیٹ  کاصحیح استعمال        کرنے  سے کثیردِینی اور دُنیوی فوائد حاصل ہوسکتے  ہیں،اِسی طرح موبائل فون  کا ضروری استعمال بھی  ہمارے کاروباری مُعاملات، رشتے داروں سے تعلُّقات ،دوست اَحْباب  سے مُلاقات اور دیگر ضروریات  کیلئےہمارامددگار ہے ۔ مگر ہم نے اسے وقت ضائع کرنے  کاشاید ایک آلہ سمجھ رکھا ہے، بالخصوص نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اس کا غلط اور بے جا استعمال  کرتے ہوئے سارا سارا دن ویڈیو گیمز کھیلتے اورایسے فُضُولsms  بھیجتے (send) كرتے ہیں ،جن میں بے ہُودہ مذاق ، عِشقِیہ و فِسقِیہ اشعار، اخلاقیات کو بگاڑنے اور بعض اوقات توایسے غیر شرعی کلمات ہوتے ہیں، جن کی وجہ سے حکمِ کفر لازم آتاہوگا۔ مزیدیہ کہ ایسے sms پڑھ کرمَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّخُوشِی کا اِظہار کرکے دُوسروں کوبھی بھیجتے (Forward) ہیں ۔یادرہے! اس طرح  سارادن  موبائل فون کا استعمال آنکھیں  کمزور ہونے، تعلیمی نقصان ہونے،غور و فکر کی صلاحیت ختم ہونے ،پیسے اور زندگی کے قیمتی لمحات  ضائع  کرنے کابھی  سبب ہے ۔اگر ہمارے پاس موبائل فون ہے تو ہمیں اپنا  پیسہ اور قیمتی وقت   بچاتے ہوئے اس کا صحیح استعمال کرنا چاہیے ،موبائل فون پر گانے سننے کے بجائے مکتبۃ المدینہ کے بستے سے نعت