Book Name:Waqt Ki Qadr Kijiye Ma Waqt Zaya Karnay Walay Chand Umoor
جاسکتاہے؟جدول کی اہمیّت وفوائد کیا ہیں؟کیا جدول میں گھر کے کام کاج بھی ہونے چاہئیں؟، بزرگانِ دِین کی مبارک زندگیوں کا جدول کیسا ہوتا تھا،ذِمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اپنا جدول کیسے بنائیں؟جدول بنانے میں کیا کیا نیّتیں کی جاسکتی ہیں،یہ ساری معلومات جاننے کے لیے رِسالے"آقاکاجدول"کامطالعہ کیجئے،یہ رِسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net پرموجودہے،یہ رِسالہ عنقریب مکتبۃ المدینہ سے شائع ہوگا۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
عبادت میں گُزرے مِری زندگانی کرم ہو کرم یا خدا یاالٰہی
(وسائل بخشش مرمم،ص۱۰۵)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ جُمادَی الاُخریٰ کا بابرکت مہینا اپنی بہاریں لُٹارہا ہے،یہ مہینا اس لحاظ سے بھی ہمارے لئے اہمیَّت کا حامل ہے کہ اس ماہِ مبارک میں 3 عظیم ہستیوں کا عُرس شریف منایا جاتا ہے،جن میں سے پہلی شخصیت،عاشقِ اکبر،عاشقِ ماہِ رسالت،یارِ غار و یارِ مزارحضرت سَیِّدُناصدیقِ اکبررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ہیں، دُوسرے حضرت سَیِّدُنا زُبیر بن عوّام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ہیں کہ جو عشرۂ مبشرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم اَجْمَعِیْن میں سے ہیں یعنی جن10 صحابَۂ کرام کو ،مکی مدنی آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےاپنی زبانِ حقِّ ترجمان سے دُنیا میں ہی جنت کی بشارت عطافرمائی اور تیسری عظیم شخصیت مشہور صُوفی بُزرگ حُجَّۃُ الْاِسْلام حضرت سَیِّدُنا امام محمد غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ہیں۔آج کے بیان میں آئیے!حُصُولِ بَرَکت کے لئے حضرت سَیِّدُنا زبیر بن عوام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اورحضرت سَیِّدُنا امام محمد غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا مختصراً ذِکرِ خیر سنتے ہیں،اگلے ہفتہ واراجتماع کے بیان میں حضرت سَیِّدُناصدیقِ اکبررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی مبارک سیرت کے مختلف پہلوؤں سے برکتیں حاصل