Book Name:Waqt Ki Qadr Kijiye Ma Waqt Zaya Karnay Walay Chand Umoor
لئے سَر دَھڑ کی بازی لگادیتے ہیں۔لاکھوں،کروڑوں بلکہ اَربوں روپے اِکَٹّھے کرنے اور کئی جائیدادیں حاصل کرنے کے بعد بھی دل نہیں بھرتا،مال جمع کرنے کی حِرْص ہے کہ کم ہونے کے بجائے مزید بڑھتی ہی چلی جاتی ہے۔یاد رکھئے! مال جمع کرنا مُطْلَقاً بُرا نہیں،مال وہی بُرا ہے کہ جس کے حُقوقِ وَاجِبَہ (مثلاً زکوٰۃ،فطرہ وغیرہ)ادا نہ کئے جائیں،مال وہی بُرا ہے جو ہمیں شَرعی اَحکام کی بَجَاآوری،مَوت،قَبْر و حَشْر کے مُعَامَلَات،اچّھے اَعمال و اچّھی صُحْبَت سے غافِل کردے ۔لہٰذا وَقْت کی اَہَمِیَّت کو سمجھنے کی کوشش کیجئے اور بَقَدرِ ضرورت ہی رِزْقِ حلال جمع کیجئے کیونکہ زندگی بار بار نہیں ملتی، اُن اَحادیث و رِوایات کو بھی ذِہْن نشین رکھئے کہ جن میں وَقْت کی اَہَمِیَّت کے مُتَعَلِّق رَہنمائی کی گئی ہے۔آئیے!بطورِ ترغیب وَقْت کی اَہَمِیَّت پر چند فَرامِیْنِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنتے ہیں:
1. دو نعمتیں ایسی ہیں جن کے بارے میں بَہُت سے لوگ دھوکے میں ہیں ،(1)صِحّت اور(2) فَرَاغَت۔(بخاری،کتاب الرقاق،باب ماجاء فی الرقاق …الخ:،۴/۲۲۲،حدیث:۶۴۱۲)
2. پانچ(5) چیزوں کو پانچ(5) چیزوں سے پہلے غَنِیْمت جانو:(1)جَوانی کو بُڑھاپے سے پہلے،(2)صِحَّت کو بیماری سے پہلے،(3)مَالْدَاری کوتنگدستی سے پہلے،(4)فُرْصَت کومَشْغُوْلِیَّت سے پہلے اور(5) زِنْدَگی کو مَوْت سے پہلے۔(مستدرک،کتاب الرقاق، ۵/۴۳۵، حدیث: ۷۹۱۶)
3. روزانہ صُبْح جب سُورج طُلُوع ہوتا ہے تو اُس وَقْت’’دِن‘‘یہ اِعلان کرتا ہے کہ اگر آج کوئی اچّھا کام کرنا ہے تو کرلو کہ آج کے بعد میں کبھی پَلَٹ کر نہیں آؤں گا۔(شُعَبُ الایمان، باب فی الصیام، ماجاء فی لیلۃ النصف من الشعبان، ۳ / ۳۸۶، حدیث:۳۸۴۰ ملخصاً)
چند روزہ ہے یہ دُنیا کی بَہار دِل لَگا اِس سے نہ غافِل ذِی نَہار
عُمْر اپنی یُوں نہ غفلت میں گُزار ہوشِیَار اے مَحْوِ غفلت ہوشِیَار
ایک دِن مَرْنا ہے آخِر مَوْت ہے کرلے جو کرنا ہے آخِر مَوْت ہے