Book Name:Shair-e-Khuda Kay Roshan Faislay
عاملین مَدَنی انعامات کے لئے بشارتِ عظمی
زم زم نگرحیدَرآباد( بابُ الاسلام سندھ) کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح حلفیہ بیان ہے کہ ماہِ رجَبُ المرجَّب1426ھ کی ایک شب مجھے خواب میں مصطَفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی زیارت کی عظیم سعادت ملی۔لبہائے مبارکہ کو جُنبش ہوئی اور رحمت کے پھول جھڑنے لگے،الفاظ کچھ یوں ترتیب پائے: جو اس ماہ روزانہ پابندی سے مَدَنی انعامات سے مُتَعَلِّق فکرِ مدینہ کرے گا،اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس کی مغفِرت فرما دے گا۔
خوب خدمت سنتوں کی رات دن کرتے رہو تم رسالہ مدنی انعامات کا بھرتے رہو
(وسائلِ بخشش مرمم،ص۶۹۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!رَمَضَانُ المُبَارَک کا پاکیزہ مہینہ ہمارے درمیان اپنی برکتیں و رحمتیں لٹا رہا ہے،اس مبارک مہینے میں جہاں بعض بزرگوں کا عرس منایا جاتا اور اُن کا ذکرِ خیر کیا جاتا ہے وہیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ایک نیک بندے اور مقرب ولی کا یومِ ولادت بھی منایا جاتا ہے ،جنہیں دُنیا آج شیخ طریقت، امیر اہلسنت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےنام سے جانتی ہے اور تہہِ دل سے آپ کی نیک نامی اور عظمت کو مانتی ہے۔آئیے رمضانُ المبارک میں آپ کے یومِ ولادت کی مُناسبت سے آپ کا کچھ ذِکر خیر سُنتے ہیں:
تعارفِ امیر اہلسنت، بانیِ دعوتِ اسلامی
شیخ طریقت، امیر اہلسنت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری