Shair-e-Khuda Kay Roshan Faislay

Book Name:Shair-e-Khuda Kay Roshan Faislay

کے استعمال کرنا پسندفرماتے ہیں جبکہ سر پر چھوٹے سائز کا سادہ سبز عمامہ باندھتے ہیں۔٭آپ لوگوں کی اصلاح کرنے کے معاملے میں بے حد مُتَحَرِّک نظر آتے ہیں۔٭آپ کبھی بھی کسی سے خلاف ِشرع یا خلافِ سنّت کام کو دیکھ کر خاموش نہیں رہتے بلکہ فوراً اَحسن اور اچھے انداز میں پیار و محبت سے سامنے والے کی اصلاح فرما دیتے ہیں۔٭اس پُر فِتن دور میں علمِ دین سے بے رغبتی اور ہر خاص و عام کارُجحان صرف دُنیاوی تعلیم کی طرف ہونے کی وجہ سے اوردینی مسائل سے عدمِ واقفیت کی بنا پر ہر طرف جہالت پھیلتی جارہی ہے،ایسے نازک حالات میں آپ دن رات دین کی خدمات میں مصروفِ عمل رہےیہاں تک کہ آپ نے  1401 ؁ھ بمطابق 1981؁ءمیں تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی جیسی عظیم اورعالمگیر تحریک کا قیام فرما دیا۔٭یقیناً آپ  کی ذاتِ مبارکہ سے  وابستہ لوگوں کی زندگی میں مدنی انقلاب آتا جارہا ہے،لوگ گناہوں سے تائب ہو کر نیکیوں کی طرف مائل ہوتے جارہے ہیں،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   کے ولی شیخِ طریقت،امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے دامنِ کرم سے وابستہ ہوکر ان کے عطا کئے ہوئے اس مدنی مقصد کو پورا کرنے کے لئے کوشاں رہیں کہ ”مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس خدام المساجد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّدعوتِ اسلامی سنّتوں بھری غیر سیاسی "مسجد بھروتحریک" ہونے کے ساتھ ساتھ" مسجد بناؤتحریک"بھی ہے، یہ مدنی تحریک یہ  عزم  رکھتی ہے کہ کسی بھی طرح اُمّت کا بچّہ بچّہ نَمازی اورعاشقِ رسول بن جائے ،مسجدوں کی رونق پلٹ آئے،ہر طرف