Book Name:Shair-e-Khuda Kay Roshan Faislay
ہیں اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہٗ وَعَلَیْکُمُ السَّلَامُ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہٗیعنی تم پر سلامتی ہو اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی طر ف سے رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں۔(فتاوٰی رضویہ، ۲۲/۴۰۹)٭سلام اتنی اونچی آواز سے کریں کہ جس کو کیا ہو وہ سن لے۔(بہار شریعت، حصہ ۱۶،ص۹۰)٭سلام کا فوراً اور اتنی آواز سے جواب دینا واجب ہے کہ سلام کرنے والا سن لے۔٭اے ہمارے پیارے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں سلام کی بر کتو ں سے مالا مال فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب، بہارِ شریعت حصّہ 16(312صفحات) نیز 120 صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“ھدِيَّةً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔
عِلْم حاصل کرو جَہْل زائل کرو پاؤ گے راحتیں،قافلے میں چلو
(وسائلِ بخشش مرمم،ص۶۶۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے
اِجْتِماع میں پڑھے جانے والے دُرودِ پاک
)1(شبِ جُمعہ کادُرُود
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ
الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ