Book Name:Namaz Ki Ahmiyat
پُورا پُورا بدلہ دیا جائے گا، نماز،شیطان کا منہ کالا کرتی ہے۔
دیدارِ حَق دِکھائے گی اے بھائیو! نماز جنّت تمہیں دِلائے گی اے بھائیو! نماز
دربارِ مُصْطفےٰ میں تمہیں لے کے جائے گی خالِق سے بَخْشوائے گی اے بھائیو! نماز
عزّت کے ساتھ نُوری لِباس اچّھے زیورات سب کچھ تمہیں پہنائے گی اے بھائیو! نَماز
جنَّت میں نَرْم نَرْم بچھونوں کے تَخْت پر آرام سے سُلائے گی اے بھائیو! نماز
خِدْمَت تمہاری کریں گی حُوریں اَدَب کے ساتھ رُتْبہ بہت بڑھائے گی اے بھائیو! نماز
کوثر کے سَلْسَبِیْل کے شربَت پِلائے گی میوے تمہیں کِھلائے گی اے بھائیو! نماز
سب عِطْر و پُھول ہوں گے نچھاور پسینے پر خُوشبو میں جب بَسائے گی اے بھائیو! نماز
رَحْمت کے شامیانوں میں خُوشبو کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہوا چلائے گی اے بھائیو! نماز
باغِ بہشت روضۂ رِضْواں بہارِ خُلد سب کچھ تُمہیں دِکھائے گی اے بھائیو! نماز
پڑھتے رہو نماز کہ دونوں جہان میں سب کچھ تمہیں دِلائے گی اے بھائیو! نماز
فاقے سے مُفْلسی سے جہنّم کی آگ سے سب سے تمہیں بچائے گی اے بھائیو! نماز
پڑھ کرنماز ساتھ لو سامانِ آخرت محشر میں کام آئے گی اے بھائیو! نماز
بات اعظمیؔ کی مانو نہ چھوڑو کبھی نماز اللہ سے مِلائے گی اے بھائیو! نماز
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّتبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی ہمیں پانچوں نمازیں پابندی کے ساتھ باجماعت پڑھنے کا ذہن دیتی ہے،آپ بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر خود بھی نماز کے عادی بن جائیے اور12 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے دوسروں کو بھی نماز کی دعوت دِیجئے ۔12مَدَنی کاموں میں سے روزانہ کا ایک مَدَنی کام”صدائے مدینہ“بھی ہے۔