Book Name:Hajj Kay Fazail
اَہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے کیے گئے مُختلف سُوالات کے دِلچسپ جوابات کی صُورت میں عِلْمِ دِیْن حاصل ہوتاہےاورعِلْمِ دِین کی فضیلت میں آتاہے کہ حضرت سَیِّدُناابُوذَرغفاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں:حُضُورپُرنُورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےمجھ سےارشادفرمایا:اےابُوذر!(رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ) تمہارااس حال میں صُبح کرنا کہ تم نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی کتاب سے ایک آیت سیکھی ہو،یہ تمہارےلئے 100رکعتیں نفل پڑھنےسےبہترہےاورتمہارااس حال میں صُبْح کرناکہ تم نےعِلْم کاایک باب سیکھاہو، جس پر عمل کیا گیاہو یانہ کیاگیاہو،تویہ تمہارےلئے1000رکعت نوافل پڑھنےسے بہترہے۔
(ابن ماجہ، کتاب السنة، ج۱، ص۱۴۲، حدیث۲۱۹)
میٹھی میٹھی اسلامی بھنو!آئیے،ہاتھوں ہاتھ نِیَّت کرتے ہیں کہ ہم بھی،ہرہفتے مَدَنی مُذاکرے دیکھنےکو یقینی بنائیں گے اور دُوسری اسلامی بھنوں کو بھی مدنی مُذاکرہ دیکھنےکی دعوت دیتےرہیں گی،اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ اس کی خُوب خُوب برکتیں حاصل ہوں گی۔ ان شاء اللہ عزوجل
اسی ماحول نے ادنی کو اعلی کر دیا دیکھو
اندھیر ا ہی اندھیرا تھا اجالا کر دیا دیکھو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!حج کی سعادت سے مشرف ہوکر جب واپس تشریف لائیں توجس طرح دورانِ حج نماز کی پابندی،تلاوتِ قرآن،ذکر واَذکار،درود وسلام،صدقہ وخیرات،تقویٰ و پرہیزگاری اوردیگر کئی نیکیاں کرنے اور گناہوں سے توبہ کرنے کی توفیق ملی اسی طرح وطن پہنچ کر بھی یہ نیک اعمال جاری رکھنے کی بھرپور کوشش کیجئے۔عموماً بعض حجاجِ کرام گھر لوٹنے کے بعد فرائض و