Book Name:Hajj Kay Fazail
عَلَیْہ کی نسبت سے ضیاکوٹ کہتے ہیں)میں پیداہوئے۔(سیدی ضیاء الدین احمد القادری ،۱/۱۶۴ملخصاًبتقدم وتاخر)
آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نےابتدائی تعلیم اپنے دادا جان سےحاصِل کی،پھر ضِیاءکوٹ (سیالکوٹ) کے مشہور عالِم وعارِف حضرت علّامہ مَولانامحمدحُسَین نقشبندیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سےپڑھا،اس کے بعدمرکزُالاَولیاء(لاہور) گئےاوروہاں کےبڑےبڑےعلما ئےکرام سےتعلیم حاصل کرنے کے بعدمشہورمحدث اورعالمِ دین حضرت علامہ وصی احمدمحدث سُورتیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کےحلقۂ درس میں شامل ہوگئےاورتقریباً چار(4) سال تک اُن سے تعلیم حاصِل کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔(سیدی ضیاء الدین احمد القادری، ۱/ ۱۶۷ملخصاً)
میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!غَور کیجئے!سیدی قطبِ مدینہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہعِلمِ دِین کےکیسے شیدائی تھےکہ اپنےعَلاقے میں عِلْمِ دِین حاصِل کرنےکےساتھ ساتھ مرکزالاولیاء(لاہور) ،ہنداور بغداد شریف تک کا سفر کِیا، پھر جب مدینہ شریف حاضِر ہوئے وہاں بھی مَوقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے طلبِ عِلْمِ دِین میں مشغول ہوگئےاوراپنے وَقْت کےکئی مشہورعلماء سےعِلْمِ دِین کےجام بھربھرکے پئے۔ یقیناًیہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا کرم اوراس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عَطااورعِلْمِ دِیْن کافیضان ہی تھا کہ ضیاء کوٹ(سیالکوٹ) کےایک غیرمعروف قصبے میں پیداہونے کےباوجودآپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہجہاں بھرمیں قطبِ مدینہ کی حیثیت سےمشہورومعروف ہوگئے آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو قطبِ مدینہ کا لقب کیسے حاصل ہوا ، آئیے سنتے ہیں ۔ چنانچہ