Book Name:Hajj Kay Fazail
مُعامَلہ فرمایا؟ آپ نے ارشاد فرمایا:مجھے بخش دیا گیا۔ میں نےکہا:کس سبب سے؟ فرمایا: ایک مرتبہ جُمُعہ کے دن بعد نمازِ عصر حضرت سیِّدُنا ابُو عَمْرْو بَصری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ہمارے پاس تشریف فرما ہوئے ،انہوں نے دُعا کی توہم نے اٰمین کہی،پس جب ہم تم سے جدا ہوئے تو ہماری مغفرت کردی گئی۔(شَرْحُ الصُّدُور ص۲۸۲)
مجھے بے حساب بخش دے میرے مولیٰ
تجھے واسِطہ نیک بندوں کا یا ربّ
(غیبت کی تباہ کاریاں،ص۲۵۸)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّموجُودہ دَور میں تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول ہمارے لئے ایک عظیم نعمت ہے۔ یہ بات کسی سے ڈَھکی چُھپی نہیں ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے راہِ راست سے بھٹکے ہوئے بے شمُار افراد خوفِ خُدا اور عشقِ مُصطفٰےکے پیکر بن گئے۔دعوتِ اسلامی نے مُعاشرے کی اِصلاح،نوجوانوں کی علمی،عَمَلی اور اَخلاقی تَرْبِیَتْ (Tranning) کیلئے جو اِقدامات کئے ہیں وہ روزِ روشن کی طرح واضح ہیں ۔آپ بھی اس مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر عاشقاتِ رسول کی صحبت کی برکتیں حاصل کیجئے اور عمل کا جذبہ بڑھائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!نیک اعمال کا جذبہ قائم رکھنے کیلئے روزانہ نیک اعمال کیلئےاپنا ایک ہدف بنالیجئے کہ مجھے دن بھر میں پنج وقتہ نماز کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اتنی تعداد میں نفلی عبادات کی بجاآوری کی بھی پوری کوشش کروں گی کہ اس طرح کرنے سے نیک اعمال کی طرف رغبت باقی رہے