Book Name:Hajj Kay Fazail
میرے دشمن ہیں خون کے پیاسے مجھ کو ان سے بچا ضِیاءُ الدّین
موت آئے مجھے مدینے میں کردو حق سے دعا ضِیاءُ الدّین
حشر میں دیکھ کر پکاروں گا مرحبا مرحبا ضِیاءُ الدّین
مجھ کو دیدو بقیعِ غَرقَد میں اپنے قدموں میں جا ضِیاءُ الدّین
مصطَفٰے کا پڑوس جنّت میں مجھ کو حق سے دلا ضِیاءُ الدّین
بے عمل ہی سہی مگر عطارؔ کس کا ہے؟ آپکا ضِیاءُ الدّین
(وسائلِ بخشش، مُرَمَّم،ص۵۶۳)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!آج کے بیان میں ہم نے حج و عمرہ کے فضائل سنے ۔ مثلا
v حج کرنے والے اپنے گھر والوں میں سے 400کی شفاعت کرے گا ۔
v حج کرنےوالوں کےگناہ بخش دیے جاتے ہیں ۔
v حج کرنےوالوں کو رب عَزَّ وَجَلَّ اوراسکےپیارےرسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رضا نصیب ہوتی ہے
v حج کرنے والا اگر راستے میں مرجائے اس کے لئے قیامت تک حج کاثواب لکھاجاتا ہے۔
v اللہعَزَّ وَجَلَّ ہمیں نیک اعمال پر کمر بستہ رہنے اوربزرگانِ دِین کی سیرت مبارکہ پرعمل کرنے اوردعوت اسلامی کےمدنی ماحول کے ساتھ وابستہ رہنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد