Book Name:Hajj Kay Fazail
میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!دیکھاآپ نے کہ ہمارے بُزرگانِ دین جب سَفرِ حج پر روانہ ہوتے تھے تو ہر وَقْت ذِکْرُ اللہ وتلاوتِ قرآن میں مشغول رہتے اورخوفِ خُدا کے سبب آنسو بہایاکرتے تھے لہٰذا ہمیں بھی چاہیےکہ جب بھی حج کی سعادت نصیب ہوتو ایسی حرکتوں سے پرہیز (Avoid) کریں کہ جس سے خود اپنے حج کےساتھ ساتھ دوسروں کےذَوق و شَوق میں خلل پیدا ہو۔ حج کے مسائل سیکھنے اور مقاماتِ مقدسہ کا ادب جاننے کےلئے شیخِ طریقت،اَمِیْرِاَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مُرتَّب کردہ کتاب”رفیق الحرمین“ کا مُطالعہ نہایت مفید ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّاِس کتاب میں حج و عمرہ کرنےکی نیتیں،اِن کا طریقہ،سفر کے26 مدنی پُھول،اِحرام باندھنے کا طریقہ، مختلف دُعائیں،دِلْچسپ حِکایات،ضروری احتیاطیں،بارگاہِ رسالت میں حاضری کے مدنی پُھول،مکّے مدینے کے مُقَدَّس مقامات کی مفید مَعْلُومات،حج سے مُتَعَلِّق اَہم سُوالات و جَوَابات اور دیگر کئی مدَنی پُھول اپنی خوشبو پھیلارہے ہیں ۔تمام اسلامی بہنیں اِس کتاب کومکتبۃُ المدینہ سے ھَدِیّۃً طَلَب فرما کر نہ صرف خُود اِس کا مُطالعہ(Study) کیجئے،بلکہ حسبِ اِسْتِطاعت زیادہ تعداد میں حاصل فرماکر سفرِمکہ ومدینہ کی سعادت پانےوالے خُوش نصیبوں میں ثواب کی نِیَّت سےمُفْت تقسیم بھی فرمائیے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سےاس کتاب کو پڑھا بھی جاسکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Download) اورپرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کِيا جا سکتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!جس کتاب کے بارے میں ابھی آپ نے سُنا یہ کتاب دعوتِ اسلامی کےاشاعتی ادارےمکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کےاس شعبے میں دورِ حاضرکےجدیدذرائع کےاستعمال سےکتب ورسائل کی اشاعت کا کام بڑی تیزی کےساتھ