Hajj Kay Fazail

Book Name:Hajj Kay Fazail

جاری ہے۔شیخِ طریقت،امیرِاہلسنت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطارقادری رضوی ضیائیدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنےاس پرفتن حالات میں بھی بدعقیدگی کے سیلاب کوروکنے کےلئےکئی کوششیں فرمائیں،بالآخرآپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مخلصانہ کوششیں رنگ لائیں اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ 1406؁ھبمطابق1986؁ءمیں تبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیرغیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کےاِشاعتی ادارے مکتبۃالمدینہ کا شاندار آغاز ہوگیا۔ دعوتِ اسلامی کےاس شعبے   (Department) سے ابتدا میں صرف بیانات کی آڈیو کیسٹیں جاری ہوئیں اورپھر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کےفضل وکرم اور رسولِ اکرم  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی نظرعنایت سے ایسی ترقی نصیب ہوئی کہ مکتبۃ المدینہ سےجہاں سنتوں بھرےبیانات اورمدنی مذاکروں کی لاکھوں لاکھ کیسٹس،وی سی ڈیز(VCDs)اور میموری کارڈز دُنیا بھرمیں پہنچ رہی ہيں،وہیں اعلیٰ حضرت اور امیرِاہلسنت اور دیگرعلمائے اہلسنت کی کتابیں بھی شائع ہوکرکثیر تعدادمیں عوام و خواص کےہاتھوں میں پہنچ کر سنتوں کوزندہ کرنے کا سبب بن رہی ہیں، اللہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کےتمام شعبہ جات کو  دن گیارہویں رات بارہویں ترقی عطا فرمائے۔  اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8مدنی کاموں میں سے1مدنی کام  ہفتہ وار مدنی مذاکرہ:

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّتبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیرسِیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا مُشکبار مدنی