Madani Inamaat,Rahe Nijaat

Book Name:Madani Inamaat,Rahe Nijaat

کرتا ہے اور اُس کے ہونٹ میرے لئے ہِلتے ہیں تو میں اُس کے ساتھ ہوتا ہوں۔([1]) ٭پِیر کے دن روزہ رکھنے والے مَدَنی اِنعام پر عمل کرنا بھی حدیثِ پاک کی رُو سے پَسَنْدِیْدَہ عمل ہے۔ فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے:پِیراورجُمعرا ت کے دن اَعْمال پیش کئے جاتے ہیں، لہٰذا میں پسند کرتا ہوں کہ جب میرا عمل پیش کِیاجائے تو میں روزے دا ر ہوں۔([2])

مَدَنی اِنعامات کی برکات

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! آپ نےسنا کہ ان مَدَنی اِنعامات پر عمل، اَصْل میں قرآن و حدیث کے بعض اَحکامات پر عمل کرنا ہے اور اِن پرعمل کی اتنی  برکتیں ہیں، جن کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِسْتِقامت بھی مَدَنی اِنعامات کے ذریعے نصیب ہوتی ہے،غرض یہ کہ مَدَنی اِنعامات آخرت کے مصائب سے نَجات اور ڈھیر وں بَھلائیوں کے حُصُول کا ذریعہ ہیں ۔ آئیےہم سب نِیَّت کریں کہ اِنْ شَآءَ اللہ آج سے ہی روزانہ فکرِ مدینہ  یعنی مدنی انعامات کارسالہ پُرکرنے کو اپنا معمول بنائیں  گی۔اِنْ شَآءَ اللہ

دعوتِ اسلامی کی مجلس آئی ٹی نےمدنی انعامات کی Applicationبھی تیارکی ہےجسےآپ اپنےموبائل فونزمیںInstallکرکےاس کےذریعےبھی فکرمدینہ کر سکتی ہیں۔

مجلس تاجرا ت:

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہدعوتِ اسلامی کم وبیش  104 شُعْبہ جات میں دین کی


 

 



[1] ابن ماجہ، کتاب الادب، باب فضل الذکر، ۴/۲۴۳، حدیث:۳۷۹۲

[2] ترمذی ،کتا ب الصوم، با ب ماجاء فی صوم یوم الاثنین والخمیس ، ۲/۱۸۷، حدیث: ۷۴۷