Madani Inamaat,Rahe Nijaat

Book Name:Madani Inamaat,Rahe Nijaat

ہمیں شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے عطا کردہ مَدَنی اِنعامات ضرور اپنانے چاہئیں،یہ مَدَنی اِنعامات راہِ نجات اپنانے اور نیک بننے کا بہترین مَدَنی نُسخہ ہیں اور بالخُصوص گُناہوں کے مَرْض کے لئے تِریاق (دَوا)ثابت ہوتے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8 مَدَنی کاموں میں سے ایک مدنی انعامات پر عمل!

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اپنے اَخْلاق کو سنوارنے اور اپنی گُفتار و کِردار کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہوجائیے اور ساتھ ساتھ ذیلی حلقے کے8 مَدَنی کاموں میں بھی حِصّہ لیجئے،یاد رہے کہ ذیلی حلقے کے 8 مَدَنی کاموں میں سے ماہانہ ایک مَدَنی کام"مدنی انعامات " پر عمل بھی ہے،ہم خود بھی مدنی انعامات پر عمل کے ساتھ ساتھ مدنی انعامات کا رِسالہ جمع کراتے ہوئے،دُوسروں کوبھی پابندی کے ساتھ مدنی انعامات کا رِسالہ جمع کروانے کا ذہن دیتی رہیں،اس پر اِستقامت کی برکت سے اِن شآءَاللّٰہعَزَّ وَجَلَّ نیک اعمال میں اِضافہ ہوگا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی اِنعامات نیک بننے کا بہترین نُسخہ ہے۔لہٰذا وقت مقرَّر کر کے روزانہ فکرِ مدینہ کیجئے (یعنی مَدَنی انعامات کے مطابق آج کہاں تک عمل ہوا) رِسالے میں دیئے گئے خانے پُرکرکے ہر مدنی ماہ کی ابتدائی  تاریخ کے اندر اندر اپنی ذِمّہ دار اسلامی بہن کو جمع کروادیجئے نیز مکتبۃ المدینہ کاشائِع کردہ کتاب''جنت کے طلب گاروں کے لئے مَدَنی گلدستہ''کے ذریعے دِیگر اسلامی بہنوں کو بھی'' مَدَنی انعامات'' پر عَمَل کرنے کی ترغیب دِلایئے۔ ہر اِسلامی بہن یہ کوشش کرے کہ وہ  عطار ؔ کی اَجمیری ، بغدادی ، مکّی اورمَدَنی بیٹی بننے کا شَرَف پاسکے۔ اِنفرادی کوشش کرنے والے ''مدنی اِنعام'' پر عمل کرتے ہوئے ہر ماہ مدنی انعامات کے کم از کم