Madani Inamaat,Rahe Nijaat

Book Name:Madani Inamaat,Rahe Nijaat

                        موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ،بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!یہ ایک طےشدہ امرہےکہ جب ایک مسلمان نیک اعمال یعنی نیک کام کرتاہےتواس کےبدلےاس کوبہترین جزاملتی ہےاوریہ نیک اعمال اس کےلیےدنیاکےساتھ ساتھ آخرت میں ربِّ کریم کی بارگاہ میں عزت اَفزائی  اوراس کی نجات کاذریعہ بنتےہیں اورجب کوئی مسلمان برےاعمال یعنی گناہ کرتاہےتواس کےبدلےاس کوسخت سزاملتی ہےاوروہ تباہی وبربادی کاشکار ہوتا ہے۔ آج دعوت اسلامی کےہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں  ہم ایسےاعمال کےمتعلق بیان سنیں  گی جوکہ ہرمسلمان کےلیےدنیاوآخرت دونوں میں عزت افزائی  اور نجات کاباعث بنتےہیں۔ آئیےبنی اسرائیل کےایک عبادت گزارکاگناہ سےبچنےکاواقعہ سنئے۔

اے نَفْس !اللہ پاک سے ڈر

بنی اسرائیل کا ایک شخص نہایت عِبادت گُزار تھا ۔ وہ رات میں اللہ پاک کی عِبادت میں مصروف