Madani Inamaat,Rahe Nijaat

Book Name:Madani Inamaat,Rahe Nijaat

السَّلَام  نے نہایت تیزی سے آکر اس شخص کو تھام لیا اور زمین پر بٹھا دیا۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!بیان کردہ حِکایت سے معلوم ہوا کہ جو شخص اللہ پاک سے ڈرتےہوئےاپنے اَعْمال کامحاسبہ کرتاہے تو اس کی یہ اچھی عادت اسے گُناہوں سے بچانے میں مُعاوِن ثابِت ہوتی ہے جیسا کہ  اس حکایت سے پتا چلتا ہے کہ بنی اسرائیل کے اُس نیک شخص کا دِل جیسے ہی گُناہ کی طرف مائل ہونے لگا ، اپنےنفس کےمحاسبےیعنی فکرِمدینہ کی عادت کی وجہ سے فوراً ہی اُس کے منہ سے یہ جُملہ نِکلا :”اے نَفْس ! اللہ   کریم سے ڈر ۔“ اور پھر اُس پر خوفِ خُدا ایسا غالب ہوا کہ وہ اِرْتِکابِ گُناہ (یعنی گناہ کرنے)سے بچ گیا نیز یہ بھی پتا چلا کہ مُشکل وقت میں نیک اَعْمال ہی انسان کے کام آتے ہیں ،بسا اوقات اَعْمالِ صالِحَہ کی وجہ سے اللہ پاک  کی ایسی مَدَد حاصل ہوتی ہے کہ بڑی سے بڑی مُصِیْبت آسان ہوجاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ جب اُس نیک شخص نے گُناہ سے چُھٹکارا پانے کے لئے اپنی عبادات کا وسیلہ پیش کرتے ہوئے چھت کی بُلندی سے چھلانگ لگائی تو مَدَدِ اِلٰہی کی وجہ سے جانی ہلاکت و جسمانی مُصِیْبت سے محفوظ رہا۔یاد رہے کہ ہماری شریعت میں اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالنے کی اجازت نہیں۔بہر حال ہمیں بھی چاہئے کہ اپنے اَعْمال کا مُحاسَبہ یعنی یہ سوچنا کہ میں جوکام کررہاہوں کہیں یہ اللہ پاک کی نافرمانی تونہیں کرتے ہوئے خُود کو گُناہوں سے بچائیں اور زیادہ سےزیادہ نیک اَعْمال بجالائیں ،نیک اَعْمال کی وجہ سے نہ صرف رب کریم کی مددحاصل ہوتی ہے بلکہ دُنیا و آخرت کی بے شُمار سَعادتیں بھی نصیب ہوتی ہیں، علاوہ ازیں نیکیاں گُناہوں کو مِٹانے کا ذریعہ بھی ہیں،قرآنِ کریم میں جا بجا اعمالِ صالِحَہ کے فضائل بیان کر کے


 

 



[1] دُرّۃُ الناصحین ، ص۳۱۳  بتغیر قلیل