Madani Inamaat,Rahe Nijaat

Book Name:Madani Inamaat,Rahe Nijaat

اس کی تَرْغِیْب دِلائی گئی ہے۔آئیے اس ضمن میں تین(3) فرامینِ خُداوندی سنئے:

پارہ 24 سُوْرَۂ حٰم اَلسَّجدہکی آیت نمبر 8 میں اِرْشاد ہوتا ہے:

اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ۠(۸) (پ۲۴،حم السجدۃ:۸)

ترجمۂکنزُالعِرفان: بیشک ایمان لانے والوں  اور اچھے اعمال کرنے والوں  کیلئے بے انتہا ثواب ہے۔

اسی طرح پارہ 30 سُوْرَۃُ  الْبَیِّنَہ کی آیت نمبر 7 اور 8 میں ارشاد ہوتاہے :

اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِۙ-اُولٰٓىٕكَ هُمْ خَیْرُ الْبَرِیَّةِؕ(۷) جَزَآؤُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاؕ-رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُؕ-ذٰلِكَ لِمَنْ خَشِیَ رَبَّهٗ۠(۸) (پ۳۰،البینۃ: ۷۔۸)

ترجمۂکنزُالعِرفان:بیشک جو ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کئے وہی تمام مخلوق میں  سب سے بہتر ہیں۔ ان کا صلہ ان کے رب کے پاس بسنے کے باغات ہیں  جن کے نیچے نہریں  بہتی ہیں ، ان میں  ہمیشہ ہمیشہ رہیں  گے، اللّٰہ ان سے راضی ہوا اور وہ اس سے راضی ہوئے ، یہ صلہ اس کے لیے ہے جو اپنے رب سے ڈرے۔