Book Name:Rizq Main Tangi Kay Asbab
(ترمذی ، کتاب الوتر،باب ماجآء فی فضل الصلوۃ…الخ،۲/۲۸،حدیث:۴۸۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے!اللہپاک کی رضا پانے اورثواب کمانے کے لئےپہلےاَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِـيَّةُ الْمُؤمِنِ خَـیـْرٌ مِّـنْ عَمَلِهٖ‘‘مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عَمَل سے بہتر ہے۔([1])
مَدَنی پھول:جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوں گا۔٭ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کے لئے جب تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا ۔٭صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والوں کی دل جُوئی کے لئے بُلند آواز سے جواب دوں گا۔٭اجتماع کےبعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج اگرہم اپنے معاشرے پر غور کریں تو ہمیں اس بات کااچھی طرح اندازہ ہوگاکہ ہمارے معاشرے کاتقریباً ہرفرد ہی کسی نہ کسی مصیبت میں گرفتارہے،کوئی قرضدار ہے تو کوئی گھریلو ناچاقیوں کا شکار،کوئی تنگدست ہے تو کوئی بے روزگار، کوئی اَولاد کا طلبگار ہے توکوئی نافرمان اَولاد کی وجہ سے بیزار، الغَرَض ہر ایک کسی نہ کسی مصیبت اور پریشانی میں گرفتار ہے،تنگدستی اور رِزْق میں