Rizq Main Tangi Kay Asbab

Book Name:Rizq Main Tangi Kay Asbab

الاول،۵/۵۹۷) میں اِسی حدیثِ مبارَک پر عمل کر رہا ہوں۔یہ سُن کر مامون بے حد مُتَأَ ثِّر ہوا اور اپنے ایک خادِم کی طرف اِشارہ کیا تو وہ ایک ہزار(1000)دینار رومال میں باندھ کر لایا۔ مامون نے وہ دینار حضرت سیِّدُنا ہُدبہ بن خالِد رَحْمَۃُ اللّٰہ  عَلَیْہ کی خدمت میں بطورِ نذرانہ پیش کر دئیے۔ حضرت سیِّدُنا ہُدبہ بن خالِد رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہنے فرمایا:اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!حدیثِ مبارَک پر عمل کی ہاتھوں ہاتھ بَرکت ظاہِر ہو گئی۔( ثمراتُ الاوراق، ۱/۸)

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!بیان کی گئی حکایت”فیضانِ سُنّت“جلد اَوَّل سے پیش کی گئی ہے، آئیے!اِسی نسبت سے ”فیضانِ سُنّت“ جلد اَوَّل کا تعارف بھی سُنتےہیں:

کتاب ”فیضانِ سنت (جلد اول)“کا تعارف

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو! ”فیضانِ سُنّت“(جلد اَوَّل)درحقیقت شیخِ طریقت،امیراہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی تحریرکردہ کتاب ہے جو ان چار(4)ابواب کو اپنے دامن میں لئے ہوئے ہے:(1) ”فیضانِبِسْمِ اللہیہ باب بِسْمِاللہ شریف کے  فضائل اور اس سے متعلق دلچسپ حکایات پر مشتمل ہے۔(2)”آدابِ طعام “یہ باب کھانےکی سنّتوں اور آداب کےعلاوہ99 سبق آموز حکایات پر مشتمل ہے۔(3)”پیٹ کا قُفلِ مدینہ“یہ باب ضرورت سے زیادہ کھانے کےدینی و دُنیاوی نقصانات کے بیان اور پیٹ کاقُفْلِ مدینہ لگانے کی برکتوں سےمالا مال احادیث و حکایات  پر مشتمل ہے(اپنے پیٹ کو حرام غذا سے بچانا اور حلال خوراک بھی بھوک سے کم کھانا’’پیٹ کا قفلِ مدینہ‘‘لگانا ہے۔)(4)”فیضانِ رمضان“یہ باب روزہ،تراویح،اعتکاف ،زکوٰۃ اورعیدُ الفطر کے فضائل اور کئی معلوماتی مدنی پھولوں کا نہایت ہی خوب صورت گلدستہ ہے۔”فیضانِ سُنّت(جلد اَوَّل) درس دینے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں بلکہ تمام مسلمانوں کے