Book Name:Rizq Main Tangi Kay Asbab
خَلیفۂ ثانی،اَمیرُالْمُؤمِنِین حضرت سَیِّدُنا عُمر فاروقِ اعظمرَضِیَ اللہُ عَنْہُرِوایت کرتے ہیں،تاجدارِ رسالت،شمعِ بزمِ ہدایت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ بَرَکت نشان ہے:اِکَٹّھے ہو کر کھاؤ،الگ الگ نہ کھاؤ کہ بَرَکت جماعت کےساتھ ہے۔( ابن ماجہ،کتاب الاطعمۃ، باب الاجتماع علی الطعام، ۴/۲۱ ،حدیث: ۳۲۸۷)
حضرتسَیِّدُناوَحشی بن حَربرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہاپنےداداجانرَضِیَ اللہُ عَنْہُسےرِوایت کرتےہیں، صَحابَۂ کرامرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُم اَجْمَعِیْن نےبارگاہِ رِسَالت میں عرض کی،یَارسُولَاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!ہم کھانا تو کھاتے ہیں مگر سیر نہیں ہوتے؟سرکارِ دوعالَم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا،تُم الگ الگ کھاتے ہو گے؟ عَرض کی ،جی ہاں۔فرمایا:مِل بیٹھ کر کھانا کھایا کرو اور بِسْمِ اللہ پڑھ لیا کرو تمہارے لئے کھانے میں بَرَکت دی جائےگی۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد
بُرے اعمال بھی تنگیِ رِزْق کا سبب ہیں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!تنگیِ رِزْق کاایک سبب گُناہ بھی ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ وقتاً فوقتاً انسان کو پیش آنے والی طرح طرح کی مصیبتوں میں سے محتاجی و بے روزگاری اور رِزْق میں بے برکتی کا بھی ایک بڑا سبب اس کی اپنی ہی بد اعمالیاں ہیں،انسان جب اللہ پاک کی نافرمانیاں کرنے پر اُتر آتا ہےاورگُناہ پرگُناہ کرنےلگتا ہے تومحتاجی و بےروزگاری اور اس کے علاوہ بہت سی مصیبتوں کا شکار ہوجاتا ہے ،چنانچہ
پارہ 25سُوْرَۃُ الشُوْریٰ کی آیت نمبر 30میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: