Book Name:Rizq Main Tangi Kay Asbab
(3)مزید مَدَنی پھول مُلاحظہ کیجئے۔
(1)نبیوں کے تاجْوَر،مَحبوبِ رَبِّ اکبرصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمنےفرمایا:جس نے اِسْتِغْفَارکواپنےاوپر لازم کرلیا اللہ پاک اس کی ہر پریشانی دُور فرمائے گا اور ہر تنگی سے اَمن و سُکون عطافرمائے گا اور اسے ایسی جگہ سے رِزْق عطافرمائےگا،جہاں سے اسے گمان بھی نہ ہو گا۔([1])
(2)ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت میں ہے:ایک صحابی(رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ)خدمتِ اقدس(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم)میں حاضر ہوئے اور عرض کی:دنیانے مجھ سے پیٹھ پھیرلی۔فرمایا:کیا وہ تسبیح تمہیں یا دنہیں جو تسبیح ہے ملائکہ(فرشتوں) کی اور جس کی بَرَکت سے روزی دی جاتی ہے ۔ خلقِ دنیا(یعنی مخلوق) آئے گی تیرے پاس ذلیل وخوارہو کر،طُلوعِ فجر کے ساتھ 100بار کہا کر”سُبْحٰنَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ سَبْحٰنَ اللہِ الْعَظِیْم وَبِحَمْدِہٖ اَسْتَغْفِرُ اللہ“([2])اُن صحابیرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ کو سات دن گزرے تھے کہ خدمتِ اقدس میں حاضر ہوکر عرض کی:حضور! دنیا میرے پاس اس کثرت سے آئی، میں حیران ہوں کہاں اُٹھاؤں کہا ں رکھوں ۔([3])
(3)حضرت سَیِّدُنا سَہَلْ بن سَعَدرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ بیان کرتے ہیں:ایک شخص نےحضورِاَقْدَس،شفیعِ روز ِمَحْشَر صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی خدمتِ بابَرَکت میں حاضر ہوکر اپنی محتاجی کی شکایت کی۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا، جب تم گھر میں داخل ہوتوگھر والوں کو سلام کرو اور اگر کوئی نہ ہوتو مجھ پر سلام عرض کرو اور ایک بار قُلْ ھُوَاﷲشریف پڑھو۔ اس شخص نے ایسا ہی کیا پھر اﷲ پاک نے اس کو اتنا مالا مال کردیا کہ اس