Book Name:Rizq Main Tangi Kay Asbab
نے اپنے پڑوسیوں اور رشتہ داروں کی بھی خدمت کی۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بات چیت کرنے کی سنتیں اور آداب
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے شیخِ طریقت،امیراہلسُنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکےرسالے ’’101 مَدَنی پھول‘‘سے بات چیت کے حوالے سے چند سنتیں اور آداب سنتے ہیں: ٭مسکرا کر بات چیت کیجئے۔٭مسلمانوں کی دلجوئی کی نیّت سے چھوٹوں کے ساتھ ہمدردانہ اور بڑو ں کے ساتھ ادب والا لہجہ رکھئے۔٭چلاّ چلاّ کر بات کرنے سے حد درجہ احتیاط کیجئے۔٭چاہے ایک دن کا بچّہ ہو اچّھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اُس سے بھی آپ جناب سے گفتگو کی عادت بنایئے۔ آپ کے اخلاق بھی اِنْ شَآءَاللہعمدہ ہوں گے اور بچّہ بھی آداب سیکھے گا۔٭بات چیت کرتے وقت پردے کی جگہ ہاتھ لگانا، انگلیوں کے ذَرِیعے بدن کا میل چُھڑانا، دوسروں کے سامنے با ربار ناک کوچھونا یاناک یا کان میں انگلی ڈالنا ،تھوکتے رہنا اچھی بات نہیں ۔
( اعلان )
بات چیت کرنےکی بقیہ سُنتیں اورآداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاجتماع میں