Rizq Main Tangi Kay Asbab

Book Name:Rizq Main Tangi Kay Asbab

سے پہلے پہنچنا رِزْق میں خیرو برکت کا ذریعہ ہیں ،ہمیشہ باوضورہنا رِزْق میں خیرو برکت کا ذریعہ ہیں،نمازِ عشاءکے بعد دُنیوی بات چیت نہ کرنا رِزْق میں خیرو برکت کا ذریعہ ہیں ، غیرمفیداورفضول  باتوں سے بچنا بھی رِزْق میں خیرو برکت کا ذریعہ ہیں٭اپنے بچوں کی اَمّی کے لباس، خرچ اورکھانے وغیرہ میں کشادگی کرنا۔٭عاشوراء(یعنی دس(10)مُحَرَّمُ الحرام)کےدن اپنے بال بچوں کے کھانے پینے میں خوب کشادگی کرنا۔([1]) ٭رات دن اللہ پاکسے دعا مانگنا۔([2])٭ابتدائے دن میں گھر کے اندر بِسْمِ اللہ اور سورۂ اِخلاص پڑھ لینا۔٭کھانےسےپہلےاوربعد وُضُو(یعنی ہاتھ منہ دھونا )۔([3])٭دِین کےاحکامات پر پابندی سے عمل کرتے ہوئے اللہ پاک کی فرمانبرداری کرنا۔([4])٭طہارت و پاکیزگی اختیارکرنا۔٭دسترخوان پر گِرے ہوئے ٹکڑوں  کو چُن چُن کر کھانا۔([5])٭نمازِتَہَجُّد پڑھتے رہنا، توبہ کی کثرت کرتے رہنا اور فجر کی سُنَّتوں  اور فرضوں  کے درمیان ستّر(70)بار اِسْتِغْفار(یعنی اللہ پاک سے بخشش طلب)کرنا، گھر میں  آیَۃُ الْکُرْسی پڑھنا اور کثرت سے دُرُود شریف پڑھنا ۔ ([6])٭قرآن ِ کریم اوردِینی کتابیں مدرسوں کیلئے وقْف کرنا٭دوسروں تک عِلْمِ دین پہنچانا اگرچہ قرآن کی ایک آیت یادِین کا ایک مسئلہ ہوبھی رِزْق میں خیرو برکت اور کشادگی کا ذریعہ ہے۔

آئیے! احادیثِ مُبارکہ کی روشنی میں معیشت کی ترقّی اور رِزْق میں بَرَکت سے مُتَعَلِّق تین


 

 



[1]    ماثبت بالسنۃ،ص۱۷

[2]    مجمع الزوائد، کتاب الادعیۃ،رقم ۱۷۱۹۹،۱۰ /۲۲۱

[3]    کَنزُالعُمّال،۱۰/۱۰۶ حدیث: ۴۰۷۵۵

[4]    شعب الایمان،۶/۲۱۹،حدیث: ۷۹۴۷

[5]    اتحاف السادۃ المتقین ، الباب الاول،۵/۵۹۷

[6]    سنی بہشتی زیور، ص ۶۰۹،ملخصاً