Halal Kay Fazail Aur Haram Ki Waedain

Book Name:Halal Kay Fazail Aur Haram Ki Waedain

پیاری پیاری اسلامی بہنو! عُموماً بعض اسلامی بہنیں یہ شکوہ كر تی ہیں کہ وہ لمبے عرصے سے فُلاں پریشانی یا بیماری میں مُبْتَلا ہیں،اس سے نجات کے لئے گِڑگِڑا کر دُعائیں كر تی ہیں،اَوراد و  وظائف بھی پڑھتی  ہیں،نماز روزے کی پابندی بھی کرتی ہیں،صدقہ وخیرات بھی کر تی ہیں، ،بُھوکوں کو کھانا بھی کھلاتی ہیں،سُنَّتوں بھرے اجتماعات  میں بھی شرکت کرتی ہیں، طرح طرح  کی کوششیں کیں مگرپریشانیاں ختم ہونے کے بجائےمزید بڑھتی ہی جارہی ہیں، ایسی اسلامی بہنوں کو چاہئے کہ وہ دُعا قَبول نہ ہونے پرشکوہ شکایت کرنے کے بجائےاس  کے اَسباب پر غور کریں،ہوسکتا ہے دُعا کی قَبولیت میں رُکاوٹ خُود ان کا اپناکرداربنا ہوا ہو، مثلاً بسااَوقات دُعاکی قبولیت میں حرام خوری آڑے آجاتی ہے ،جس کے سبب دُعائیں قبول نہیں ہوتیں، جیسا کہ

ہمارے پیارے پیارے آقا،ہمیں بخشوانے والے داتا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشادفرمایا:اللہ پاک ہے اورپاک ہی کو دوست رکھتا ہے اوراللہ  پاکنے مؤمنین کو بھی اُسی کا حکم دیا، جس کارسولوں کوحکم دیا۔ اُس نے رسولوں سے فرمایا:

 یٰۤاَیُّهَا الرُّسُلُ كُلُوْا مِنَ الطَّیِّبٰتِ وَ اعْمَلُوْا صَالِحًاؕ- (پ۱۸،المؤمنون:۵۱)  

ترجمۂ کنزُالعِرفان:اے رسولو!پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور اچھا کام کرو۔

اور(مؤمنین سے فرمایا:)

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ (پ۲،البقرۃ:۱۷۲)            

ترجمۂ کنزُالعِرفان:اے ایمان والو!ہماری دی ہوئی سُتھری چیزیں  کھاؤ۔

پھر (حضورِ انور صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے)لمبا سفر کرنے والے ایک شخص کا ذکر فرمایا جس کے بال