Halal Kay Fazail Aur Haram Ki Waedain

Book Name:Halal Kay Fazail Aur Haram Ki Waedain

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو! آ پ نے  سُنا کہ جو حرام کھاتا،حرام پہنتا اوراپنے گھر میں حرام مال رکھتاہے تووه اپنی دُعاؤں کے فائدوں سے خُود کومحروم کرتا اور عذابِ جہنم کا حق دارقرار پاتا ہے ،لہٰذا اگر ہم چا ہتی ہیں کہ ہماری دُعائیں بارگاہِ الٰہی میں مقبول ہوں اور اللہ پاک کی ناراضی سے امن نصیب ہو تو ہمیں چاہئے کہ صرف حلال کھاناہی اپنی عادت بنائیں اورحرام و ناجائز چیزوں سے  بچتی  رہیں،بالفرض اگر کم تنخواہ میں گھر نہیں چل رہاہو تو  غیر ضروری اخراجات سے جان چھڑایئے مال كی لالچ میں حرام ذرائع اختیار مت کیجئے

پیاری پیاری اسلامی بہنو!  ہمیں چاہیے ہمیشہ  رزق حلال ہی کھائیں اور حرام سے بچیں ، ساتھ ساتھ یہ بات بھی ذہن نشین رکھئے کہ  گھر والوں کی سنّتوں کے مطابق مَدَنی تربیت کرنابھی گھر کے سرپرستوں پر لازم ہے، مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ خود بھی کسی اچھے ماحول سے وابستہ ہوں اور ان کا اپنا بھی مَدَنی ذہن بنا ہوا ہو،ورنہ کامیابی کی اُمید رکھنا بے فائدہ ہے،عموماًدیکھاجاتا ہے کہ بعض خواتین اپنی اولادکے لیے بڑے دردمندانہ انداز میں دُعا کے لیے اِلتجائیں کر رہی  ہوتی ہیں دُعا کریں:”میری اولادنمازی بن جائے“،خود چاہے نماز نہ پڑھتی ہوں دُعا کریں:میری اولاد قرآنِ کریم کی تلاوت کرے،خود چاہے ماہِ رمضان میں ہی قرآنِ کریم کھول کر دیکھاہو، دُعا کریں:میری اولادراہِ راست پر آجائے ،فلمیں ڈرامے،بُری دوستیاں چھوڑ دے،خود چاہے جوان بیٹوں، بیٹیوں کے ساتھ گناہوں بھرے چینلزدیکھنے میں کوئی شرم محسوس نہ کرتی  ہوں۔

پیاری پیاری اسلامی بہنو! اولادکے نیک ہونے کی تمنّا واقعی بہت اچھی ہے، مگرہمیں اپنے ذاتی کِردارکاجائزہ لینا ہوگا،اپنے  اعمال اچھے کرنے ہونگے ،عِلْمِ دِین حاصل کرکے اُس پرعمل کرنا ہوگا