Book Name:Qiyamat Ki Alamaat
کے برابر نہیں ہوسکتیں۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
کچھ علاماتِ قیامت اور ہمارا معاشرہ
پىاری پىاری اسلامى بہنو! ہم قیامت کی علامات کے بارے میں سُن رہی ہیں ۔ ہم نے سنا کہ نمازیں قضا کرنا بھی قیامت کی نشانیوں میں سے ہے۔ قیامت کی نشانیوں پر ایک روایت حضرت حُذَیفہ بن یَمان رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے بھی ہے، جس میں نبیِ رحمت، شفیعِ امت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے نمازیں قضا کرنے کے علاوہ اور بھی کئی نشانیاں ارشاد فرمائی ہیں، آئیےسنتی ہیں۔ چنانچہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: قُربِِ قِیامَت کی علامات میں سے یہ کام ہیں۔ (۱)لوگ قطعِرحمی کریں گے۔ (۲)گناہوں کی کثرت ہوگی۔ (۳)قُرآنِ مجیدکو(سونے چاندی سے)مُزیَّن کِیاجائے گا۔(۴)مردعورتوں کی اور(۵)عورتیں مردوں کی مُشابَہَت اختیارکریں گی۔ (۶)آدمی اپنےوالدکی نافرمانی کرے گااور دوست و احباب سےبھلائی کرے گا۔ (۷)گانےوالیوں اور (۸)آلاتِ مَوسیقی کارِواج عام ہوجائےگا۔تواُس وَقْت سُرخ آندھی، زمین میں دَھنس جانے،شکلیں تبدیل ہونےاوردوسرےعذابوں کےآنےسے ڈرتے رہنا۔(حلیۃ الاولیاء، ۳/۴۱۰،رقم ۴۴۴۸ ملتقطاً)
پىاری پىاری اسلامى بہنو! غور کیجئے! ان میں سے کون سا ایسا کام ہے جو آج ہمارے زمانے میں عام نہیں ہے،قطعِ رحمی کرنا قیامت کی علامات میں سے بتایا گیا ہے، آج گھروں اور خاندانوں میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑے ہوتے ہیں اور پھریہی جھگڑے بڑھ کر قطعِ رحمی کی صُورت اختیار کر لیتے ہیں۔ اور خاندان کے افراد کئی کئی سالوں تک ایک دوسرے کا منہ بھی نہیں دیکھتے۔ گُناہوں کی کثرت کو بھی قیامت