Qiyamat Ki Alamaat

Book Name:Qiyamat Ki Alamaat

(1)نشانی چاند کا پھٹ جانا

ایک نشانی جو پوری ہو چکی ہے اسے قُرآنِ پاک میں بھی صراحت کے ساتھ بیان کیا گیاہے، چنانچہ پارہ 27 سورۃُالقمر کی پہلی آیت میں ارشاد ہوتا ہے:

اِقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَ انْشَقَّ الْقَمَرُ(۱) (پ ۲۷، القمر:۱)                                       ترجَمَۂ کنزُالایمان:پاس آئی قیامت اور شق ہوگیا چاند

            تفسیر صراطُ الجنان میں اس آیتِ کریمہ کے تحت ہے کہ قیامت کے نزدیک ہونے کی نشانی ظاہر ہوگئی کہ نبیِ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے معجزہ سے چاند دو ٹکڑے ہو کر پھٹ گیا۔ چاند کا دو ٹکڑے ہونا جس کا اس آیت میں  بیان ہے ،یہ نبیِ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے روشن معجزات میں  سے ہے۔ (خازن، القمر، تحت الآیۃ: ۱، ۴/۲۱۶)

             پىاری پىاری  اسلامى بہنو! معلوم ہوا کہ چاند کا پھٹ جانا یہ قیامت کی علامت تھی، جبکہ کفار کے تقاضے پر تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوتصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے بطورِ معجزہ چاند کو پھاڑ کر اس کے دو ٹکڑے فرما دیئے تھے۔

(2)لونڈی اپنے مالک کو جنے گی

بیان کے شروع میں حدیثِ جبریل میں رسولِ اکرم، نورِ مجسم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے بیان فرمایا تھا کہ لونڈی مالک کو جنے گی۔  یہ بھی قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے علمائے کرام نے اس فرمانِ مصطفےٰ کی مختلف وضاحتیں بیان کی ہیں۔ ہمارے معاشرے کے ماحول کے مطابق جو وضاحت ہے وہ یہ ہے کہ لوگ اپنی حقیقی ماں کے ساتھ لونڈیوں جیسا سلوک کریں گے ،ماں کو لونڈیوں کی طرح رکھیں گے،ماں