Qiyamat Ki Alamaat

Book Name:Qiyamat Ki Alamaat

(کُرتایاپاجامہ)اُتارنے لگیں تو اس کےبرعکس (اُلٹ) کیجئے یعنی اُلٹی طرف سے شروع کیجئے مرد مردانہ اور عورت زَنانہ ہی لباس پہنے چھوٹے بچّوں اور بچیوں میں بھی اِس بات کا لحاظ رکھئے۔٭ مکتبۃُ المدینہ کی کتاب،’’بہارِ شریعت‘‘جلداوّل صَفْحَہ 481پر ہے: مرد کےلیے ناف کے نیچے سے گھٹنوں کے نیچے تک’’ عورَت ‘‘ ہے، یعنی اس کاچھپانافرض ہے۔ ناف اس میں داخِل نہیں اور گھٹنے داخِل ہیں۔ ٭تکبُّرکے طور پر جو لباس ہو وہ ممنوع ہے تکبُّرہے یا نہیں اِس کی شَناخت یوں کرے کہ ان کپڑوں کے پہننے سے پہلے اپنی جو حالت پاتا تھا اگر پہننے کے بعد بھی وُہی حالت ہے تو معلوم ہوا کہ ان کپڑوں سے تکبُّر  پیدانہیں ہوا۔ اگر وہ حالت اب باقی نہیں رہی تو تکبُّر آگیا۔ لہٰذا ایسے کپڑے سے بچے کہ    تکبُّر بہت بُری صِفَت ہے۔(بہارِشریعت  ۳/۴۰۹ ،رَدُّالْمُحتار۹ / ۵۷۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

          طرح طرح کی ہزاروں سنتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃ المدینہ کی دوکتب”بہارِشریعت“حِصّہ16(312 صفحات )اور120صفحات پرمشتمل کتاب”سُنتیں اور آداب“ھدِيَّةً طلب کیجئے اور اس کامطالعہ فرمائیے۔