Book Name:Qiyamat Ki Alamaat
پىاری پىاری اسلامى بہنو! بیان کواختتام کی طرف لاتےہوئےسنت کی فضیلت اور چند سنتیں اورآداب بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتی ہوں، تاجدارِرِسالت،شہنشاہِ نُبُوَّتصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمان جنت نشان ہےجس نےمیری سنت سےمحبت کی اس نےمجھ سےمحبت کی اورجس نے مجھ سے کی وہ جنت میں میرےساتھ ہوگا۔(مشکاۃالمصابیح، کتاب الایمان، باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ ، ۱/ ۵۵حدیث: ۱۷۵)
پىاری پىاری اسلامى بہنو! آیئے! امیر ِاہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکےرسالے’’163 مدنی پھول‘‘ سے لباس پہننے کےمتعلق مَدَنی پھول سنئے۔
فرامینِ مصطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَملاحظہ کیجئے: ٭جِنّ کی آنکھوں اورلوگوں کے سِتْرکے درمیان پردہ یہ ہے کہ جب کوئی کپڑے اُتارے تو بِسْمِ اللہکہہ لے۔(مُعْجَم اَ وْسَط، ۲/۵۹حدیث ۲۵۰۴) حکیمُ الْاُمَّت حضرت مفتی احمدیارخانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہفرماتے ہیں: جیسے دیواراور پردے لوگوں کی نگاہ کیلئے آڑ بنتے ہیں ایسے ہی یہاللہپاک کا ذکر جنّات کی نگاہوں سے آڑ بنے گا کہ جنات اس(یعنی شرمگاہ )کودیکھ نہ سکیں گے۔(مراٰۃ المناجیح ، ۱ / ۲۶۸ ) ٭جوشخص کپڑاپہنےاوریہ پڑھے: اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ ھٰذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِحَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍٍٍٍٍ۔تواس کےاگلےپچھلےگناہ مُعاف ہو جائیں گے۔ (شُعَبُ الْاِیمان، ۵/۱۸۱ ،حدیث۶۲۸۵) ٭جو باوُجُودِ قدرت زیب وزینت کالباس پہننا تواضُع (یعنی عاجِزی)کے طور پرچھوڑ دےتواللہپاک اس کو کرامت کا حُلّہ پہنائےگا۔(ابوداوٗد ۴/۳۲۶ حدیث: ۴۷۷۸) ٭لباس حلال کمائی سےہو اور جو لباس حرام کمائی سے حاصل ہوا ہو،اس میں فرض ونَفل کوئی نَماز قَبول نہیں ہوتی( اَیضاً ص۱ ۴)٭ پہنتے وَقت سیدھی طرف سے شروع کیجئے(کہ سنت ہے)مَثَلاً جب کُرتا پہنیں تو پہلے سیدھی آستین میں سیدھا ہاتھ داخل کیجئےپھر اُلٹا ہاتھ اُلٹی آستین میں(اَیضاً۴۳)٭اِسی طرح پاجامہ پہننے میں پہلے سیدھے پائنچے میں سیدھا پاؤں داخِل کیجئےاور جب