Book Name:Qiyamat Ki Alamaat
ماں کو کندھوں پر اُٹھا ئے گرم پتّھر وں پر چھ میل.......
منقول ہے کہ ایک صَحابی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے بارگاہِ رسالت میں عَرْض کی:ایک راہ میں ایسے گرم پتّھر تھے کہ اگر گوشت کاٹکڑا اُن پرڈالا جاتا تو کباب ہوجاتا!میں اپنی ماں کو گَردن پر سُوار کرکے چھ(6) مِیل (تقریباً9.656کلومیٹر) تک لے گیاہوں،کیا میں ماں کے حُقُوق سے فارِغ ہوگیاہوں؟سرکارِ نامدار، مکی مدنی سرکارصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : تیرے پیدا ہونے میں دَرد کے جس قَدَر جھٹکے اُس نے اُٹھائے ہیں شاید یہ اُن میں سے ایک جھٹکے کا بدلہ ہوسکے۔(معجم صغیر،۱/۹۲،حدیث:۲۵۷)
پىاری پىاری اسلامى بہنو! ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے والدین بالخصوص اپنی ماں کی خدمت کریں، ایک شخص نے عَرْض کی،یارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ!والِدَین کا اپنی اَولاد پر کیا حق ہے؟فرمایا:هُمَا جَنَّتُكَ وَنَارُكَیعنی و ہی تیری جنّت اور تیری دوزخ ہیں۔(ابن ماجہ، کتا ب الادب ، باب بر الوالدین ،۴/ ۱۸۶،رقم:۳۶۶۲)
پىاری پىاری اسلامى بہنو! اگرہم بھی اپنے ماں باپ کو راضی رکھنا چاہتی ہیں اوراُمید ہے کہ سبھی چاہتی ہوں گی توآئیے!ہم ایسی اچھی صُحبت اِختیارکریں جہاں ماں باپ کا ادب واِحترام سکھایا جاتا ہو،جہاں ماں باپ کی تعظیم و توقیرکرنا سکھایاجاتاہو،جہاں ماں باپ کے سامنے اُف کرنے سے بھی بچنےکی ترغیب دی جاتی ہو۔اِ س پُرفتن دورمیں مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کامدنی ماحول اللہپاک کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اس ماحول میں اللہ کے ولی،بانیِ دعوتِ اسلامی، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مدنی تربیت سے ایسے لاکھوں نوجوانوں اسلامی بہنوں کی زندگیوں میں مدنی اِنقلاب برپاہوا ہے کہ جواپنے والدین کے لیے تکلیف کا باعث بنی ہوئی تھیں ،وہ خوش نصیب آج ماں باپ کے لیے راحت کا سامان بن