Book Name:Qiyamat Ki Alamaat
اور دوسروں کو بھی گمراہ کردیں گے۔([1])٭جہالت کی کثرت ہوگی۔٭بدکاری اور شراب خوری عام ہوگی۔٭مَرد کم ہوں گے اور عورتیں زیادہ، یہاں تک کہ ایک مرد کی سرپرستی میں پچاس عورتیں ہوں گی۔([2])٭مال کی کثرت ہوگی۔([3])٭دِین پر قائم رہنا اتنا دُشوار ہوگا جیسے مُٹھی میں انگارا لینا۔([4])٭وَقْت میں برکت نہ ہوگی، یہاں تک کہ سال مہینے کی طرح اور مہینہ ہفتے کی طرح اور ہفتہ دن کی طرح اور دن ایسا ہوجائے گا جیسے کسی چیز کو آگ لگی اور جلد بھڑک کر ختم ہوگئی۔([5])٭زکوٰۃ دینا(لوگوں پر ایسا مشکل ہوگا کہ اس کو)تاوان سمجھیں گے۔([6])٭علمِ دین پڑھیں گے، مگر دین کے لیے نہیں۔٭مَرد اپنی عورت کا فرما نبردار ہوگا۔ ٭ماں باپ کی نافرمانی کرے گا۔٭اپنے احباب سے میل جول رکھے گا اور باپ سے جدائی۔ ٭مسجد میں لوگ چِلّائیں گے۔ ٭گانے باجے کی کثرت ہوگی۔ ٭اَگلوں پر لوگ لعنت کریں گے، ان کو بُرا کہیں گے۔([7]) ٭ذَلیل لوگ جن کو تَن کا کپڑا، پاؤں کی جوتیاں نصیب نہ تھیں، بڑے بڑے محلوں میں فخر کریں گے۔([8])
پىاری پىاری اسلامى بہنو! ابھی ہم نے قیامت کی نشانیوں کے بارے میں سنا، قیامت کی کچھ نشانیاں ایسی ہیں جو پوری ہوں گی جبکہ کچھ نشانیاں ایسی بھی ہیں جو پوری ہو چکی ہیں۔
[1]… بخار ی، کتاب العلم،باب کیف یقبض العلم،۱/۵۴،حدیث:۱۰۰
[2]… بخاری، کتاب النکاح، باب یقل الرجال ویکثر النساء،۳/۴۷۲،حدیث: ۵۲۳۱
[3]… مسلم، کتاب الزکاۃ، باب الترغیب فی الصدقۃ ...إلخ،ص۳۹۲،حدیث: ۲۳۳۹ملتقطا
[4]… ترمذی، کتاب الفتن،باب۷۳،۴/۱۱۵،حدیث: ۲۲۶۷
[5]… ترمذی، کتاب الفتن، باب ماجاء فی تقارب الزمن...إلخ ،۴/۱۴۸،حدیث: ۲۳۳۹ملتقطا
[6]… ترمذی، کتاب الفتن، باب ما جاء في علامۃ...إلخ،۴/۸۹،حدیث: ۲۲۱۷
[7]… ترمذی، کتاب الفتن، باب ما جاء فی علامۃ...إلخ،۴/۹۰،حدیث: ۲۲۱۸
[8]… مسلم، کتاب الایمان،باب بیان الایمان...إلخ،ص۳۳،حدیث:۹۳ملتقطا