Yadgari-e-Ummat Per Lakhon Salaam

Book Name:Yadgari-e-Ummat Per Lakhon Salaam

مصیبت زدہ جیساثواب ہے۔(ترمذی، کتاب الجنائز ،باب ماجاء فی اجر من عزی مصابا،۲/۳۳۸ ،حدیث: ۱۰۷۵) (2)جوبندۂ مومن اپنےکسی مصیبت زدہ بھائی کی تعزیت کرے گا اللہ پاک قیامت کےدن اُسےکرامت کاجوڑا پہنائےگا۔( ابن ماجہ، کتاب الجنائز ، باب ماجاء فی ثواب من عزی مصابا،۲/۲۶۸، حدیث: ۱۶۰۱) ٭تعزیت کا معنیٰ ہے:مصیبت زدہ آدمی کو صبر کی تلقین کرنا۔تعزیت مسنون(یعنی سنّت) ہے۔ (بہار ِشریعت،۱/۸۵۲)٭دفن سےپہلےبھی تعزیت جائز ہے، مگر افضل یہ ہے کہ دفن کے بعد ہو یہ اُس وَقْت ہےکہ اولیائے میّت(میّت کے اہلِ خانہ)جَزَع وفَزَع(یعنی رونا پیٹنا)نہ کرتے ہوں، ورنہ ان کی تسلی کے ليے دفن سے پہلے ہی کرے۔( الجوہرۃ النيرۃ، کتاب الصلاۃ، باب الجنائز، ص۱۴۱)

( اعلان :)

تعزیت کرنےکے بقیہ آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا آداب کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاِجْتِماع میں

 پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا:جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی