Yadgari-e-Ummat Per Lakhon Salaam

Book Name:Yadgari-e-Ummat Per Lakhon Salaam

بڑے مرد و عورت سب سے مگر عورت سے اُس کے محارم ہی تعزیت کریں۔(بہار شریعت،۱/ ۸۵۲)٭ تعزیت میں یہ کہے، اللہ پاک آپ کو  صَبْرِ جمیل عطا  فرمائے  اور  اس مصیبت پر(صبر کرنے کے بدلے) اجرِعظیم عطا فرمائے اور اللہ پاک مرحوم کی مغفرتفرمائے۔٭سوگ کے ایّام گزرجانے کے باوجود عید آنے پر میّت کا سوگ(غم کرنا)یا سوگ کے سبب عمدہ لباس نہ پہنناناجائز و گناہ ہے۔البتہ ویسے ہی کوئی عمدہ لباس نہ پہنے تو گناہ نہیں۔٭نوحہ یعنی میت کے اوصاف مبالغے کے ساتھ(یعنی بڑھا چڑھا کر)بیان کرکے آواز سے رونا جس کو ”بَیْن“ کہتے ہیں،حرام ہے۔(بہار شریعت،۱/۸۵۴ ملتقطا)٭اَطِبَّاء(یعنی طبیب حضرات) کہتے  ہیں کہ (جو اپنے عزیز کی موت پر سخت صدمے سے دوچار ہو اس کے)میّت پر بالکل نہ رونے سے سخت بیماری پیدا ہوجاتی ہے،آنسو بہنے سے دل کی گرمی نکل جاتی ہے،اس لئے اس(نوحہ کےبغیر) رونے سے ہرگز منع نہ کیا جائے۔(مرآۃ المناجیح ،۲/۵۰۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

٭مہمان کی میزبان کے لئے دعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسُنّتوں بھرےاجتماع کے شیڈول کےمطابق”مہمان کی میزبان کے لئے دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے:

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَہُمْ فِیْمَا رَزَقْتَہُمْ وَاغْفِرْ لَہُمْ وَارْحَمْہُمْ

(مسلم،کتاب الاشربۃ،باب استحباب وضع النوی…الخ،ص۸۷۰،حدیث:۵۳۲۸)

(خزینۂ رحمت،ص۱۱۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد