Yadgari-e-Ummat Per Lakhon Salaam

Book Name:Yadgari-e-Ummat Per Lakhon Salaam

کا ایک واقعہ سنئے اور جھومئے چنانچہ

صدائے مدینہ دکھائے مدینہ

     ٹھینگ موڑ(قُصور،پنجاب)کے علاقے اِلٰہ آباد کے رہائشی اسلامی بھائی جو دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ تو تھے لیکن  مَدَنی کاموں کے سِلْسِلے میں سُستی کا شِکار تھے۔اِتِّفاق سے مُحَرَّمُ الْحَرام ۱۴۳۱ ؁ھ بمطابق جنوری 2010 ؁ء کو عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے زونل مُشاوَرت کےذِمَّہ دار اسلامی بھائی سے اُن کی ملاقات ہوئی،جب اُنہیں اُن کی  مَدَنی کاموں میں دلچسپی نہ ہونے کا عِلْم ہوا تو اُنہوں نے اِنْفِرادی کوشش کرتے ہوئے نہ صِرْف اُنہیں  مَدَنی کام کرنے کا ذِہْن دیا بلکہ صدائے مدینہ کی پابندی کرنے کی ترغیب بھی دلائی،اِس بارے میں اُنہوں نے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا فرمان’’صدائے مدینہ دکھائے مدینہ‘‘بھی سُنایا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ!اُن کا ذِہْن بن گیا اور حاضِریِ مدینہ کی اُمید پر اگلے ہی دن  اِس پر عمل شروع کر دیا۔صدائے مدینہ کیا لگانی شروع کی اُن پر تو اللہ کریم  اور ہم گناہ گاروں کى شفاعت فرمانے والے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کا کرم ہوگیا، قسمت کا ستارا یُوں چمکا کہ اُسی سال اُنہیں بارگاہِ مُصْطَفٰے کی حاضِری کا شرف حاصل ہو گیا۔ کرم بالائے کرم یہ کہ صدائے مدینہ کی بَرَکت سے اُن کے بڑے بھائی کو بھی حج کی سعادت نصیب ہو گئی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

      اےعاشقانِ رسول!ہم آقا کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اپنی اُمّت سے مَحَبَّت کے بارے میں بیان سُن رہے ہیں۔ غور کریں کہدنیا میں بے شمار ایسے لوگ بستے ہیں جن کا آپس میں پیار  ومَحَبَّت کا رِشتہ قائم ہوتا ہے،مثلاًوالدین اپنی اولادسے مَحَبَّت کرتے ہیں،اولاداپنے والِدَین سے مَحَبَّت کرتی ہے، بہنیں اپنے بھائیوں سے مَحَبَّت کرتی ہیں،دوست اپنے دوستوں سے مَحَبَّت کرتے ہیں،رشتے دار آپس میں ایک