Yadgari-e-Ummat Per Lakhon Salaam

Book Name:Yadgari-e-Ummat Per Lakhon Salaam

خاطربے چین و بے قرار ہوں گے،انہیں اپنے دامنِ رحمت میں چھپائیں گے،ربِّ کریم سےان کی بخشش کروائیں گے اور بارگاہِ الٰہی میں سفارش کرواکرانہیں جنت میں داخل کروائیں گے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارےپیارےاسلامی بھائیو!آئیے!اسی سے ملتی جُلتی ایک اور حدیثِ پاک سنتے ہیں ،چنانچہ

بروزِ قِیامت فکرِ اُمَّت کا انداز

       رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَفرماتےہیں:قِیامت کےدن تمام اَنبیائےکرام (عَلَیْہِم الصَّلٰوۃُ    وَالسَّلَام) سونےکےمنبروں پرجلوہ گرہوں گے،میرامنبرخالی ہوگاکیونکہ میں اپنےربّ کریم کےحُضُور خاموش کھڑا ہوں گاکہ کہیں ایسا نہ ہوکہ مجھےجنَّت میں جانے کاحکم فرمادےاورمیری اُمّت میرےبعد پریشان پھرتی رہے۔اللہ پاک فرمائے گا:اےمحبوب!تیری اُمّت کےبارےمیں وُہی فیصلہ کروں گا،جو تیری چاہت ہے۔میں عرض کروں گا:اَللّٰھُمَّ  عَجِّلْ  حِسَابَھُمْ یعنی اےاللہ کریم!ان کاحساب جلدی لے لے“اوریہ مسلسل عرض کرتارہوں گا،یہاں تک کہ مجھے دوزخ میں جانے والے میرے اُمّتیوں کی فہرست دےدی جائےگی(جودوزخ میں داخِل ہو چکےہوں گےان کی شَفاعت کرکےمیں انہیں نکالتا جاؤں گا) یوں عذابِ الٰہی کےلیےمیری اُمّت کاکوئی فرد نہ بچےگا۔(کَنْزُ الْعُمّال،کتاب القیامۃ،۷/۱۷۸،رقم: ۳۹۱۱۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی عطائیں اور ہماری خطائیں

سُبْحٰنَ اللہ!ذرا سوچئے!حضورِ انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکو ہمارا کتنا احساس ہے اور وہ ہم پر کتنے مہربان ہیں،اب ذرا ہم اپنے بارے میں بھی غور کرتے چلیں کہ ہمیں اپنے  آقا و مولیٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ